مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 483 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 483

مضامین بشیر جلد سوم 483 ہے۔چنانچہ قرآن شریف فرماتا ہے فَضَحِكَتْ فَبَشَّرُنَها باسحق (هود: 72) نوح کا اتنی لمبی عمر نوحہ کرنا مشہور ہی ہے۔میسیج سفر کرنے والا۔یا خدا کا ممسوح سلیمان جس کے متعلق قرآن فرماتا ہے۔انسی أَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَنَ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ (النمل: 45) ایس با دشاہ جو نہ صرف خود مسلم تھا بلکہ جس کے طفیل ایک شاہزادی بمعہ اپنے اہل ملک کے اسلام لائی۔مریم۔بتول یعنی کنواری۔چنانچہ فرماتا ہے۔إِنِّي نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِى مُحَرَّرًا ( آل عمران : 36) یعقوب پیچھے آنے والا۔وَمِنُ وَّرَاءِ إِسْحَقَ يَعْقُوبَ (هود: (72) پوست - يَأَسَفى عَلَى يُوْسُفَ (يوسف: 85 ) محمد تمام کمالات کا جامع جس کی ہر جہت سے تعریف کی جائے یعنی کامل محمود ومحبوب اور معشوق۔احمد۔نہایت حمد کرنے والا یعنی عاشق صادق وغیرہ وغیرہ۔بسم الله الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت اماں جان نے ایک روز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی اور شیرینی کا ایک خوان اُسی وقت پیش کیا اور شام کی دعوت کی۔بسم الله الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ بعض دفعہ اصحاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے یہ مسئلہ پوچھتے تھے کہ جب آدمی ایک دفعہ بیعت کرلے تو کیا یہ جائز ہے کہ اگر پھر کبھی بیعت ہورہی ہو تو وہ اس میں بھی شریک ہو جائے۔حضور فرماتے تھے کہ کیا حرج ہے؟ خاکسار عرض کرتا ہے کہ اکثر دوست دوبارہ سہ بارہ بلکہ کئی کئی بار بیعت میں شریک ہوتے رہتے ہیں۔اور بیعت چونکه تو بہ اور اعمال صالح کے عہد کا نام ہے اس لئے بہر حال اس کی تکرار میں فائدہ ہی فائدہ ہے۔بسم الله الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ جب میں لاہور میڈیکل کالج میں ففتھ ائیر کا سٹوڈنٹ تھا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے مندرجہ ذیل خط تحریر فرمایا۔بِسمِ الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی عزیزی اخویم میر محمد اسماعیل صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ چونکہ بار بار خوفناک الہام ہوتا ہے اور کسی دوسرے سخت زلزلہ ہونے کی اور آفت کے لئے خبر دی گئی ہے اس لئے مناسب ہے کہ فی الفور بلا توقف وہ مکان چھوڑ دو اور کسی باغ میں جار ہو۔اور بہتر ہے کہ تین دن