مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 481 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 481

مضامین بشیر جلد سوم حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے 481 بسم الله الرحمن الرحیم۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ مجھے اپنے برادر نسبتی عزیز عبدالرحمن خاں نیازی سکنہ پشاور سے بعض وہ خطوط حاصل ہوئے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے میرے خسر یعنی خان بہادر مولوی غلام حسن خان صاحب پشاور کے نام لکھے تھے۔میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خط کو پہچانتا ہوں اور یہ خطوط حضور کے اپنے ہاتھ کے لکھے ہوئے ہیں۔ان میں سے ایک خط جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے میری شادی کی تجویز کے تعلق میں مولوی صاحب موصوف کو لکھا وہ درج ذیل کیا جاتا ہے۔بِسمِ الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم مجی مگر می اخویم مولوی غلام حسن صاحب سلمہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ اس سے پہلے اخویم مولوی عبد الکریم صاحب نے برخوردار محمود احمد کے رشتہ ناطہ کے لئے عام دوستوں میں تحریک کی تھی اور آپ کے خط کے پہنچنے سے پہلے ایک دوست نے اپنی لڑکی کے لئے لکھا اور محمود نے اس تعلق کو قبول کر لیا۔بعد اس کے آج تک میرے دل میں تھا کہ بشیر احمد اپنے درمیانی لڑکے کے لئے تحریک کروں جس کی عمر دس برس کی ہے۔اور صحت اور متانت مزاج اور ہر ایک بات میں اس کے آثارا چھے معلوم ہوتے ہیں۔اور آپ کی تحریر کے موافق عمریں بھی باہم ملتی ہیں۔اس لئے یہ خط آپ کو لکھتا ہوں۔اور میں قریب ایام میں اس بارہ میں استخارہ بھی کروں گا اور بصورت رضامندی یہ ضروری ہوگا کہ ہمارے خاندان کے طریق کے موافق آپ لڑکی کو ضروریات علم دین سے مطلع فرمائیں اور اس قدر علم ہو کہ قرآن شریف با ترجمہ پڑھ لے۔نماز اور روزہ اور زکوۃ اور حج کے مسائل سے باخبر ہو اور نیز بآسانی خط لکھ سکے اور پڑھ سکے۔اور لڑکی کے نام سے مطلع فرمائیں اور اس خط کے جواب سے اطلاع بخشیں۔چونکہ دونوں کی عمریں چھوٹی ہیں اس لئے تین برس تک شادی میں تو قف ہوگا۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد اس خط پر کسی اور کے قلم سے تاریخ 24 اپریل 1902ء درج ہے)