مضامین بشیر (جلد 3) — Page 478
مضامین بشیر جلد سوم انشاء اللہ العزیز 478 مولوی رحمت علی صاحب کو آپ کا پیغام پہنچا دیا ہے۔وہ فرماتے ہیں کہ زخم میں درد ہے اور پیپ بھی ہے جو روزانہ نکالی جاتی ہے۔دعا کے لئے درخواست کرتے ہیں۔بالآخر درخواست ہے کہ میری مکمل صحت یابی اور قوت و توانائی کی بحالی کے لئے بھی دعا فرما ئیں اور اس امر کے لئے بھی کہ اللہ تعالیٰ دین کی بے لوث خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔( احقر خادم۔ملک عبدالرحمن خادم ) دوستوں کو دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ خادم صاحب مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔ان کی اولاد کا حافظ و ناصر ہو اور جماعت میں فوت ہونے والے بزرگوں کے علم و عمل کے وارث پیدا کرے۔آمين يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ محررہ 2 جنوری 1958ء) روزنامه الفضل ربوہ 5 جنوری 1958ء) ذکر حبیب علیہ السلام حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی غیر مطبوعہ کتاب سیرۃ المہدی حصہ چہارم کے چند قیمتی اور اق سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقدس ذکر پر مشتمل ذیل کی قیمتی اور ایمان افروز روایات سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ، حضرت اماں جان رضی اللہ عنہ، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت میر محمد اسمعیل صاحب رضی اللہ عنہ، حضرت نواب محمد علی خان صاحب، حضرت مولوی شیر علی صاحب، حضرت منشی محمد اسمعیل صاحب سیالکوئی اور مکرم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی بیان کردہ ان روایات میں سے منتخب کی گئی ہیں جنہیں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے نے اپنی کتاب سیرۃ المہدی حصہ چہارم کے زیر ترتیب مسودہ میں جمع فرمایا ہے۔کتاب کا یہ حصہ ابھی تک شائع نہیں ہوا اور مندرجہ روایات جنہیں وقت کی قلت کے پیش نظر مختلف جگہوں سے فوری طور پر منتخب کر لیا گیا ہے اسی مسودہ سے