مضامین بشیر (جلد 3) — Page 479
مضامین بشیر جلد سوم 479 حضرت میاں صاحب کی اجازت سے حاصل کی گئی ہیں۔ان روایات کا بیشتر حصہ اور ان میں سے بعض پر حضرت میاں صاحب کا تشریحی تبصرہ ” خالد کے ذریعہ پہلی بار دوستوں کے سامنے آ رہا ہے۔میں مخدومی و محتر می حضرت میاں بشیر احمد صاحب کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی شفقت اور اجازت سے یہ قیمتی روایات قارئین خالد تک پہنچ رہی ہیں۔خدا کرے کہ یہ کتاب اپنی مکمل شکل میں بھی جلد شائع ہو جائے اور یوں ایک نہایت ہی بیش قیمت روحانی اور علمی خزانہ دوستوں کو مل جائے۔آمین حضرت خلیفہ لمسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ خاکسار محمد شفیع اشرف بسم الله الرحمن الرحيم - حضرت خلیفہ مسیح الثانی نے بیان کیا کہ اک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے تھے کہ حضرت مسیح ناصری کی طرح ہمارے بھی بارہ حواری ہیں اور حضور نے ذیل کے اصحاب کو ان بارہ حواریوں میں شمار کیا۔(1) حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اول رضی اللہ عنہ (2) مولوی محمد احسن صاحب امروہوی (3) میر حامد شاہ صاحب سیالکوٹی (4) مولوی غلام حسن صاحب پشاوری (5) ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب (6) ڈاکٹر محمد اسماعیل خان صاحب آف گوڑیانی (7) شیخ رحمت اللہ صاحب آف لاہور (8) سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراسی (9) ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب آف لاہور (10) مولوی محمد علی صاحب ایم اے (11) سید امیر علی شاہ صاحب سیالکوٹی اور (12) مفتی محمد صادق صاحب۔خاکسار مرزا بشیر احمد عرض کرتا ہے کہ میرے پوچھنے پر کہ کیا اس فہرست میں حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کا نام نہیں تھا ؟ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے فرمایا کہ مولوی عبدالکریم صاحب اس وقت فوت ہو چکے تھے۔بلکہ ان کی وفات پر ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بات کہی تھی کہ مولوی صاحب کی وفات بڑا حادثہ ہے مگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت سے مخلص آدمی دے رکھے ہیں۔پھر فرمایا کہ مسیح ناصری کی طرح ہمارے بھی حواری ہیں۔اور اوپر کے نام بیان فرمائے۔اس موقع پر ہم نے بعض اور نام لئے کہ کیا یہ حواریوں میں شامل نہیں۔آپ نے اس کی نسبت فرمایا کہ یہ درست ہے کہ یہ لوگ بھی بہت مخلص ہیں مگر اس گروہ میں شامل نہیں۔خاکسار مرزا بشیر احمد عرض کرتا ہے کہ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کی وفات 1905 ء کے آخر میں ہوئی تھی۔