مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 449 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 449

مضامین بشیر جلد سوم مشرق کی طرف کو جا رہا ہے اور پھر دیکھتے دیکھتے سمت بدل کر مشرق سے مغرب کو الٹا بہنے لگا۔“ 449 ( ملفوظات جلد سوم صفحہ 244) یہ وہ چند پیشگوئیاں ہیں جو میں نے عزیز مرزا مبارک احمد سلمہ کو یورپ کے سفر پر جاتے ہوئے نوٹ کرائیں۔اور ان کے علاوہ زار روس کے عصا “ والی پیشگوئی کی طرف بھی توجہ دلائی اور مشورہ دیا کہ انفرادی ملاقاتوں اور مجلسی تقریروں میں جہاں جہاں بھی مناسب موقع ہوان پیشگوئیوں کو مغربی لوگوں کے سامنے تکرار کے ساتھ بیان کرتے رہنا چاہئے۔تا کہ وہ اسلام اور احمدیت کے پیغام کی عظیم الشان اہمیت اور اس کے مستقبل کی عدیم المثال عظمت کو سمجھیں اور پہچانیں۔تا بعد میں کوئی کہنے والا یہ بات نہ کہہ سکے کہ إِنَّا كُنَّا هذَا غَائِلِينَ۔یعنی ہمیں تو اسلام اور احمدیت کے پیغام کی اہمیت کا علم ہی نہیں ہوا۔میں نے عزیز مرزا مبارک احمد سلمہ کو یہ بات بھی بتائی کہ جس پیشگوئی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کپڑوں سے بادشاہوں کے برکت ڈھونڈنے کا ذکر آتا ہے اس میں موجودہ جمہوری زمانہ کے لحاظ سے بادشاہوں کے مفہوم میں صدران مملکت اور پارلیمنٹیں بلکہ قو میں بھی شامل ہیں۔پھر میں نے عزیز مرزا مبارک احمد سلمہ کو یہ بات بھی نوٹ کروائی کہ اگر کوئی شخص اسلام اور احمدیت کی موجودہ کمزور حالت کو دیکھتے ہوئے اس بات میں شک کرے کہ احمدیت کس طرح وہ عظیم الشان مقام حاصل کر سکتی ہے جوان پیشگوئیوں میں بیان کیا گیا ہے۔تو ایسے لوگوں کو توجہ دلائیں کہ وہ آج سے دو ہزار سال پہلے جا کر مسیحیت کی حالت کا تصور کریں کہ جب یہودی لوگ حضرت مسیح ناصری کو پکڑ کر صلیب پر چڑھانے کی غرض سے لئے جارہے تھے اور مسیح کے بارہ گنتی کے حواری سہم کر اور خوف کھا کر ادھر ادھر چھپتے پھرتے تھے۔اگر موسوی مسیح نے ایسے کمزور پیج سے اٹھ کر وہ درخت پیدا کیا ہے جو آج مسیحی اقوام کے عالمگیر غلبے کی صورت میں نظر آرہا ہے تو محمدی مسیح جو حضرت افضل الرسل خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا شاگر داور خوشہ چین اور آپ کاظت ہے اس کا بویا ہوا پیج کیوں اس عظیم الشان ترقی کو نہیں پہنچ سکتا جوان پیشگوئیوں میں بیان کی گئی ہے۔بہر حال سن لو اور لکھ لو۔وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَظِيمِ محرره 12 جون 1957ء) روزنامه الفضل ربوه 15 جون 1957 ء )