مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 383 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 383

383 مضامین بشیر جلد سوم بچایا جائے گا۔تو بے چین ہو کر خدا تعالیٰ سے عرض کیا کہ اِنَّ ابْنِي مِنْ أَهْلِي وَإِنَّ وَعْدَكَ الْحَقُّ یعنی خدایا! میرا بیٹا تو میرے اہل میں سے ہے اور تیرا وعدہ ایک سچا وعدہ ہے تو پھر یہ کیوں غرق ہو رہا ہے؟ جس پر خدا نے فرمایا: إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ إِنَّهُ عَمَلٌ غَيْرُ صَالِحٍ۔۔۔إِنِّي أَعِظُكَ أَنْ تَكُونَ مِنَ الجهلِينَ (هود:47) یعنی اے نوح! یہ لڑکا حقیقت کے لحاظ سے تیرے اہل میں سے نہیں ہے کیونکہ اس کے اعمال غیر صالح ہیں۔پس میں تجھے نصیحت کرتا ہوں کہ عدم علم کی وجہ سے ایسے سوالات کر کے اپنے آپ کو پریشان مت کر۔پس یہ ایک مسلّم اور ثابت شدہ حقیقت ہے کہ جہاں اولاد کا نیک ہونا ایک نیک انسان کے لئے غیر معمولی خوشی کا موجب ہوتا ہے وہاں اولاد کا غیر صالح ہونا یا کسی فتنہ میں حصہ لینا نیک انسان کے لئے دکھ اور ایک گونہ شرم کا موجب بھی ہوتا ہے۔مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ باپ اپنی اولاد کے گناہوں کا ذمہ دار ہوتا ہے بلکہ صرف یہ مراد ہے کہ اولاد کی خرابی نیک باپ کے لئے دکھ کا موجب ہوتی ہے۔اور یہی وہ کیفیت ہے جسے حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جماعت کو سمجھانے اور تربیت اولاد کا احساس پیدا کرانے کے لئے شرم کے لفظ سے یاد کیا ہے۔وَلِكُلِّ اَنْ يَصْطَلِحَ۔ان الفاظ میں ہرگز ان ذی شان بزرگوں پر کوئی اعتراض مقصود نہیں بلکہ یہ الفاظ محض نیک نیتی کے ساتھ ایک حقیقت کے اظہار کے لئے استعمال کئے گئے ہیں اور اس کے سوا کچھ نہیں۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی بزرگی اور ارفع شان سے کون مسلمان انکار کر سکتا ہے بلکہ ان کا نیک نمونہ ہمارے لئے ایک زبر دست اسوہ ہے اور ان کی اعلیٰ دینی خدمات ہمارے لئے ایک روشن مشعل ہدایت ! اور ایسا کیوں نہ ہو جبکہ ہمارے آقا نے انہیں اپنا رفیق نمبر 1 شمار کیا ہے۔اسی طرح حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اول کی بزرگی اور بلند روحانی مقام سے کوئی سچا احمدی انکار نہیں کر سکتا جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کس محبت کے ساتھ فرمایا ہے کہ: چه خوش بودے اگر ہریک زامت نور دیں بودے ہمیں بودے اگر ہر دل از نور یقیں بودے پر پس جو شخص یہ کہتا ہے کہ ہم حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اول کا ادب نہیں کرتے وہ جھوٹا ہے۔جو شخص یہ کہتا ہے کہ ہمارے دل میں حضرت خلیفہ اول کی محبت نہیں وہ جھوٹا ہے۔جو شخص یہ کہتا ہے کہ ہم