مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 16 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 16

مضامین بشیر جلد سوم 16 گھوڑیاں اور اونٹنیاں بھی مستعار برات کے لئے لی ہوئی تھیں۔چنانچہ اسٹیشن سے برات مع استقبال کرنے والے احباب کے جن میں نو دس کے قریب قادیان کے معزز غیر مسلم بھی شامل ہو گئے تھے۔گھوڑیوں اور تانگوں پر اور پیدل روانہ ہوئے۔اس طرح ایک خاصے بڑے جلوس کی شکل بن گئی۔اور جلوس ریلوے روڈ سے ہوتا ہوا پولیس چوکی کے قریب سے کالج کی سڑک پر سے ہو کر کالج کے سامنے سے گزرا اور پھر محلہ دارالعلوم میں سے گزر کر نصرت گرلز ہائی سکول کے پاس سے ہوتا ہوا دار الرحمت کی درمیانی سڑک اور سٹار ہوزری کے قریب سے گزرا اور بڑے بازار میں آیا۔اور پھر الحکم سٹریٹ سے ہوتا ہوا اپنے حلقہ یعنی محلہ احمد یہ حلقہ مسجد مبارک میں آ گیا۔چوہدری سعید احمد صاحب اور صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ بھی گھوڑیوں پر سوار تھے۔جلوس میں بعض احباب تھوڑے تھوڑے وقفہ پر نعرہ ہائے تکبیر اور اسلام زندہ باد اور احمد بیت زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔واپسی پر قادیان کے غیر مسلم اصحاب کی جو استقبال میں شامل ہوئے چائے سے بھی تواضع کی گئی۔جلوس میں دیہات کے تین چار غیر مسلم اصحاب بھی گھوڑیوں پر سوار تھے اور قادیان کے غیر مسلم تانگوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔ایک موٹر سائیکل اور تین چار سائیکل بھی جلوس میں شامل تھے۔آنحترم سے درخواست دعا ہے کہ خدا تعالیٰ اس شادی کو با برکت اور مثمر ثمرات حسنہ بنائے۔آمین برکات احمد ناظر امور عامه قادیان 51-1-25 اسلام میں نمائش کے طریقوں کو پسند نہیں کیا گیا اور سادگی کی تعلیم دی گئی ہے۔لیکن بعض خاص مواقع وقار اور سر بلندی کے بھی ہوتے ہیں۔جن میں نیک نیت کے ساتھ تنظیم اور خودداری کی شان کا اظہار مفید سمجھا جاتا ہے۔جیسا کہ ہمارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے موقع پر ایک صحابی کو اکٹر کر چلتے ہوئے دیکھ کر فرمایا کہ یہ چال خدا کو پسند نہیں۔مگر اس موقع پر پسند ہے اور پھر خوشی کا موقع تو ویسے بھی جذبات کے جائز ابال کا وقت ہوتا ہے۔پس ہمارے دوستوں نے بھی اس تقریب میں غالباً اسی پاک نیت سے ایک گونہ شان پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو فریقین کے لئے اور جماعت کے لئے بابرکت اور مثمر ثمرات حسنہ بنائے اور جس طرح اس میں زمین پر دنیوی شان پیدا ہوئی ہے۔اسی طرح آسمان پر روحانی شان پیدا ہو کہ ایک سچے مومن کا یہی اصل مقصود ہے۔آمین اللهم آمین محرره 16 فروری 1951ء) روزنامه الفضل لاہور 22 فروری 1951 ء )