مضامین بشیر (جلد 3) — Page 15
مضامین بشیر جلد سوم زندگی گزار ر ہے ہیں۔۔۔(محررہ 5 فروری1950ء) 15 روزنامه الفضل لاہور 9 فروری 1951ء) ایک درویش کی خانہ آبادی قادیان میں خوشی کا جلوس کچھ عرصہ ہوا۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے ربوہ میں چوہدری سعید احمد صاحب بی۔اے درویش قادیان کا نکاح سیٹھ خیر الدین صاحب لکھنو کی دختر کے ساتھ پڑھا تھا۔سیٹھ صاحب لکھنو کی جماعت کے صدر اور نہایت مخلص اور مخیر احمدی ہیں۔اور عزیز چوہدری سعید احمد ، چوہدری غلام محمد صاحب (رفیق) اور امیر جماعت احمد یہ پولا مہاراں ضلع سیالکوٹ کے پوتے اور چوہدری فیض احمد صاحب چیف انسپکٹر بیت المال ربوہ کے لڑکے ہیں۔اس طرح گویا یہ پنجاب اور یو۔پی کے دو نہایت مخلص خاندانوں کا جوڑ املا تھا۔اسی تعلق میں حال میں ہی قادیان سے اطلاع ملی ہے کہ چوہدری سعید احمد کی برات (جس میں حضرت صاحب کے صاحبزادے عزیز مرزا وسیم احمد بھی شامل تھے 20 جنوری کو قادیان سے روانہ ہوئی اور 25 جنوری کو واپس قادیان پہنچی۔اس کی واپسی کے نظارہ کے متعلق مولوی برکات احمد صاحب بی۔اے ناظر امور عامہ قادیان لکھتے ہیں کہ:۔دار اسیح 25-1-51 سیدی حضرت میاں صاحب زاد مجده العالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔مکرم چوہدری سعید احمد صاحب کی برات جولکھنو گئی ہوئی تھی۔آج بخیر وعافیت واپس آئی۔اس برات میں اور دوستوں کے علاوہ محترمی صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب اور حضرت بھائی عبدالرحیم صاحب بھی شامل تھے۔اسٹیشن پر برات کے استقبال کا انتظام کیا گیا اور براتیوں کے گلے میں پھولوں کے ہار بھی ڈالے گئے۔چونکہ چوہدری صاحب موصوف ضلع سیالکوٹ کے پرانے رہنے والے ہیں۔اس لئے سیالکوٹ کے دوستوں نے اردگرد کے دیہات میں آباد ہونے والے سیالکوٹ وغیرہ کے غیر مسلم پناہ گزینوں سے دس بارہ