مضامین بشیر (جلد 3) — Page 339
مضامین بشیر جلد سوم 339 والے مومنوں کے لئے بڑی بشارت اور بڑی ہمت افزائی ہے۔مومن دو قسم کے ہوتے ہیں ایک اَوَّلُونَ اور دوسرے سَابِقُونَ۔اَوَّلُونَ وہ مومن ہیں جنہیں زمانہ کے لحاظ سے امتیاز حاصل ہوتا ہے۔یعنی وہ ایک مامور من اللہ پر سب سے پہلے ایمان لانے والوں میں شامل ہوتے ہیں۔اور حقیقتا یہ ایک بڑا امتیاز ہے۔دوسری طرف سَابِقُونَ وہ مومن ہوتے ہیں جو زمانہ کے لحاظ سے آتے تو بعد میں ہیں مگر اپنی اعلیٰ صفات اور ارفع حسنات اور فائق خدمات کی وجہ سے بعض پہلے آنے والوں سے بھی آگے نکل جاتے ہیں۔جیسا کہ مثلاً حضرت عمر رضی اللہ عنہ چھ سال شدید مخالفت کرنے کے بعد ایمان لائے۔مگر ایمان لانے کے بعد اللہ تعالیٰ نے ان کو وہ مقام عطا کیا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے سوا سب اگلے پچھلے صحابہ پر سبقت لے گئے۔یا جیسا کہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام بہت سے مسجد ڈوں اور بے شمار اولیاء کے بعد مبعوث ہوئے مگر آپ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے صریحاً الہام فرمایا کہ: آسمان سے کئی تخت اُترے پر تیرا تخت سب سے اوپر بچھایا گیا“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 92) بالآخر آؤ ہم دعا کریں کہ گو جسمانی لحاظ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مبارک زمانہ گزر چکا ہے مگر روحانی لحاظ سے حضور کا زمانہ اب بھی جاری ہے اور یہ زمانہ خدمت دین کا خاص زمانہ ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے حضور کے خاص انصار میں شامل کر کے ایسی خدمت کی توفیق دے جو خدا تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کی موجب ہو اور قیامت کے دن ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے مبارک جھنڈے کے نیچے سرفرازی حاصل کریں اور خدا ہم پر راضی ہو اور ہم خدا پر راضی ہوں۔آمِينَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ ( محررہ 2 فروری 1956ء) روزنامه الفضل ربوه 12 فروری 1956ء) رمضان میں خاص دعاؤں کی تحریک خدا کے فضل سے رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہو گیا ہے۔یہ خاکسارسالہا سال ہر رمضان کے شروع میں احباب جماعت کو اس مبارک مہینہ کی ( لفظ پڑھا نہیں جا رہا۔ناقل ) برکات اور فیوض کی طرف توجہ دلا کر