مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 330 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 330

مضامین بشیر جلد سوم 330 علیہ السلام نے اپنی کئی کتابوں میں اس کا ذکر فرمایا ہے وہ حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد قرعہ اندازی کے خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ کے حصہ میں آئی تھی اور دوسری انگوٹھی جس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام غَرَسُتُ لَكَ بِيَدِى رَحْمَتِی وَ قُدْرَتِی کندہ تھا وہ خاکسار مرزا بشیر احمد کے حصہ میں آئی تھی اور تیسری انگوٹھی جس پر مولی بس“ کے الفاظ کندہ تھے عزیزم میاں شریف احمد کے حصہ میں آئی تھی اور یہ قرعہ اندازی حضرت ام المومنین نوراللہ مرقدھا کے سامنے اور انہی کی تجویز پر ہوئی تھی اور انہوں نے ہی دعا کرتے ہوئے یہ قرعے اٹھائے تھے۔اس تعلق میں خاکسار عرض کرتا ہے کہ میں نے یہ سارا واقعہ کسی قدر تشریح کے ساتھ اپنی کتاب ”سیرت المہدی حصہ اول کی روایت نمبری ۱۶ میں درج کیا ہوا ہے۔گو افسوس ہے کہ اس میں کاتب کی غلطی سے غَرَسْتُ لَكَ کی بجائے غَرَسُتُك كے الفاظ لکھے گئے ہیں۔أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ والا الہام وہ ہے جو 1876ء میں ہمارے دادا صاحب کی وفات کے موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہوا تھا۔اور حضور نے اسی زمانہ میں اس الہام کا ایک نگینہ تیار کرا کے ایک انگوٹھی بنوالی تھی۔جس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی بہت سی تحریروں میں ایک خدائی نشان کے طور پر کیا ہے۔أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عبدہ والا الہام جس کے معنی یہ ہیں کہ کیا خدا اپنے بندے کے لئے کافی نہیں ؟ اس وقت ہوا تھا جب ہمارے دادا صاحب کے قرب وفات والے الہام پر حضرت مسیح موعود کو وقتی طور پر خیال گزرا تھا کہ بہت سے ظاہری سہارے حضور کے والد صاحب کی ذات کے ساتھ وابستہ ہیں۔اب ان کے بعد کیا ہوگا ؟ جس پر بڑے زور دار رنگ میں یہ الہام ہوا کہ کیا خدا اپنے بندے کے لئے کافی نہیں؟ اور حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ اس کے بعد خدا نے میری اس طرح کفالت اور سر پرستی فرمائی کہ میرے والد یا کسی دنیوی رشتہ دار یا کسی دوسرے دنیوی سہارے نے کیا کرنی تھی؟ یہ ہے: دوسری انگوٹھی جوقرعہ کے ذریعہ میرے حصہ میں آئی تھی اس کا پورا الہام جوانگوٹھی کے نگینہ پر درج ہے، أذكُرُ نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكَ غَرَسْتُ لَكَ بِيَدِي رَحْمَتِي وَ قُدْرَتِي یعنی میری اس نعمت کو یاد کر جو میں نے تجھ پر کی ہے۔میں نے تیرے لئے اپنے ہاتھ سے اپنی رحمت اور اپنی قدرت کا درخت لگایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ الہام میری ولادت کے قریب کے زمانہ میں ہوا تھا چنانچہ انگوٹھی کے