مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 329 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 329

مضامین بشیر جلد سوم 329 باتوں کو یا درکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ کر لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہوگا“ پھر اس عالمگیر غلبہ کا نتیجہ ان الفاظ میں بیان فرماتے ہیں کہ: تجلیات الہیہ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 410) میں دیکھتا ہوں کہ ایک بڑا بحر ذخار کی طرح دریا ہے جو سانپ کی طرح بل بیچ کھا تا مغرب سے مشرق کو جا رہا ہے اور پھر دیکھتے دیکھتے سمت بدل کر مشرق سے مغرب کو الٹا بہنے لگا ( ملفوظات جلد سوم صفحہ 244) اس پیشگوئی میں یہ عظیم الشان خبر دی گئی ہے کہ اب جو یورپ و امریکہ کی عیسائی تو میں اور یا جوج ماجوج کی عظیم الشان طاقتیں دنیا پر غلبہ پا کر اسلام کو ہر جہت اور جانب سے دباتی چلی جارہی ہیں گویا ایک ٹھاٹھیں مارتا ہوا دریا ہے جو مغرب سے مشرق کی طرف بہتا اور ہر چیز کو بہاتا چلا آرہا ہے۔ایک دن آئے گا کہ اسلام اور احمدیت کے غلبہ کے نتیجہ میں موجودہ مغربی اقوام بالآخر اس طرح مغلوب ہو جائیں گی کہ یہ بحر مواج اپنا رخ بدل کر بڑے زور کے ساتھ مشرق سے مغرب کی طرف بہنے لگے گا اور اس کے تیز دھارے کو کوئی چیز روک نہیں سکے گی۔یہ دن اسلام کے دائمی غلبہ اور حضور سرور کائنات حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی عالمگیر سر بلندی کا دن ہوگا اور اس وقت دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔وَذَالِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَظِيمِ محرره 15 جنوری 1956ء) روزنامه الفضل ربوه 24 جنوری 1956ء) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تین مقدس انگوٹھیاں اور حضرت ام المومنین والے قرعوں کا مبارک عکس گزشتہ جمعہ کے خطبہ مؤرخہ 20 جنوری 1956ء میں حضرت خلیفہ مسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی نے ان تین انگوٹھیوں کا ذکر فرمایا تھا۔جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے پیچھے چھوڑی تھیں اور اس تعلق میں بیان فرمایا تھا کہ سب سے پہلی انگوٹھی جس پر اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَه والا الہام کندہ تھا اور حضرت مسیح موعود