مضامین بشیر (جلد 3) — Page 145
مضامین بشیر جلد سوم عورت رسول خدا کی محبوب ہستی ہے عورت کے اسی مخصوص مقام کی وجہ سے ہمارے آقا صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ۔145 حُبِّبَ إِلَيَّ مِنْ دُنْيَا كُمُ النِّسَاءُ وَالطَّيبُ وَ جُعِلَتْ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلوةِ ( مسند احمد بن حنبل کتاب باقی مسند المکثرین باب باقی المسند السابق) یعنی اے لوگو! تمہاری دنیا کی چیزوں میں سے دو چیزیں مجھے بہت زیادہ محبوب ہیں۔ایک عورت اور دوسرے خوشبو۔مگر میری آنکھ کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے۔اپنے آقا کے ان الفاظ پر عورت جس قدر بھی فخر کرے اس کا حق ہے۔اور ہم اس فخر میں اس کے ہم نوا ہیں۔مگر ظاہر ہے کہ خدا کی ہر نعمت اپنے ساتھ بعض مخصوص ذمہ داریاں بھی لاتی ہے۔اور جو عورت نعمت کے پہلو کو تو شوق کے ہاتھوں سے قبول کرتی ہے لیکن اس کے ساتھ لگی ہوئی ذمہ داریوں کے پہلو کی طرف سے غافل رہتی ہے۔وہ خدا کے حضور ہرگز مقبول نہیں ہوسکتی۔اور نہ وہ محض نعمت کے پہلو کو حاصل کر کے ملک وقوم کی محسنہ بن سکتی ہے۔پس میں اپنے اس مختصر سے نوٹ میں اپنی بہنوں کو ان کی ان ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں جو اولاد کی تربیت کے تعلق میں ان پر عائد ہوتی ہیں۔تا کہ وہ اچھی مائیں بن کر ایک طرف خدا کی نعمت کی قدردان بنیں اور دوسری طرف قوم اور جماعت کی آئندہ نسل کو ترقی کے رستہ پر ڈال کر ملک و قوم کی محسنہ بننے کا شرف بھی حاصل کریں۔مسلمان مردوں کو ہمیشہ دیندار عورتوں کے ساتھ شادی کرنی چاہئے اس تعلق میں سب سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ مبارک ارشاد میرے سامنے آتا ہے۔جو آپ نے بیوی کے انتخاب کے تعلق میں مردوں سے مخاطب ہو کر فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں۔تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لِاَرْبَعِ لِمَالِهَا وَلِحَسَبِهَا وَلِجَمَالِهَا وَلِدِينِهَا فَاظُفُرُ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ ( بخاری کتاب النکاح) یعنی بیوی کا انتخاب چار باتوں کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔بعض لوگ مال و دولت کی بناء پر بیوی کا انتخاب کرتے ہیں۔بعض حسب و نسب پر اپنے انتخاب کی بنیادرکھتے ہیں۔اور بعض دین اور اخلاق کے پہلوکو مقدم کرتے ہیں۔مگر اے مرد مومن ! تو اخلاق اور دین کے پہلو کو مقدم کیا کر ورنہ تیرے ہاتھ ہمیشہ خاک آلود رہیں گے۔