مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 663 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 663

مضامین بشیر جلد سوم 663 ترقی نہ کرے اور افراد جماعت میں محنت کر کے کمانے کی عادت پیدا ہو۔علاوہ ازیں صدر صاحبان اس بات کا بھی خیال رکھیں بلکہ اس کی طرف زیادہ توجہ دیں کہ جو لوگ واقعی حاجت مند ہیں مگر شرم کی وجہ سے سوال نہیں کرتے ان کے متعلق وہ اپنی طرف سے از خود سفارش بھجوا دیا کریں۔اس طرح انشاء اللہ ایک طرف سوال کرنے کی عادت میں کمی آئے گی اور قناعت اور کفایت شعاری کا جذ بہ ترقی کرے گا۔اور دوسری طرف حقیقی حاجت مندوں کی ضرورت بھی پوری ہوتی رہے گی۔جس پر اسلام نے بہت زور دیا ہے۔اخلاق کی بلندی اور غریبوں کی حاجت براری اور جماعت کی تنظیم و تربیت کے لئے یہ دونوں باتیں اپنی اپنی جگہ نہایت ضروری ہیں۔(محررہ 4 جولائی 1959ء) روزنامه الفضل ربوہ 8 جولائی 1959ء) محترم سیٹھ عبداللہ بھائی صاحب کے لئے دعا کی تحریک سکندر آباد دکن انڈیا کی تار سے معلوم ہوا ہے کہ حضرت سیٹھ عبداللہ بھائی صاحب سکندرآباد بیمار ہیں اور کمزوری تشویشناک حالت تک پہنچ چکی ہے۔حضرت سیٹھ صاحب گو صحابی یعنی اولسون میں داخل نہیں ہیں مگر خدا تعالیٰ نے ان کو اپنے فضل سے سابق کا مقام عطا فرمایا ہے۔اور تبلیغ اور مالی قربانی کے میدان میں ان کی خدمات غیر معمولی طور پر نمایاں ہیں اور وہ بعد میں آکر بہتوں سے آگے نکل گئے ہیں۔احباب جماعت اپنے اس مخلص اور ممتاز بھائی کی صحت کے لئے خصوصیت سے دعا فرمائیں۔( محررہ 6 جولائی 1959 ء ) روزنامه الفضل ربوہ 12 جولائی 1959ء) وو 67 دعا پھر دعا پھر دعا جو کچھ ہو گا دعا ہی کے ذریعہ ہوگا“ میرے اس نوٹ کا پہلاعنوان صحیح مسلم کا ایک ٹکڑا ہے۔جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم