مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 412 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 412

مضامین بشیر جلد سوم 412 ہندوستان کے درمیان اصل تنازع تھا جس میں اس وقت پاکستان کو مغلوب ہونا پڑا تھا۔اب اس تعلق میں یہ مزید بات قابل غور ہے اور واقعی یہ ایک بہت عجیب بات ہے کہ جو ٹرمز (Turms) یعنی مخصوص ہدایات باؤنڈری کمیشن کو اس معاملہ میں فیصلہ کرنے کی غرض سے ملی تھیں ان میں Contiguous Area “ 66 کے الفاظ نمایاں طور پر بیان کئے گئے تھے جو ادنی الْاَرْضِ کے الفاظ کا لفظی ترجمہ ہے۔کمیشن کو یہ ہدایت تھی کہ یہ دونوں حکومتوں کی حدود متعین کرتے ہوئے کسی علاقہ میں کسی قوم کی اکثریت کے پہلو کے علاوہ علاقہ کے الحاق و اتصال ( یعنی Contiguous Area “ کے پہلو کو بھی مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے۔اور جیسا کہ میں ذکر کر چکا ہوں انگریزی کے یہ الفاظ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامی الفاظ میں أدْنَى الْأَرْضِ کا بالکل لفظی ترجمہ ہیں جو خدا نے اپنے مسیح کی زبان پر آج سے ساٹھ سال پہلے جاری کئے جب کہ یہ باتیں کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں تھیں۔اور پھر عجیب تر بات یہ ہے کہ اس وقت غُلِبَتِ الروم والی تقدیر کے مطابق گورداسپور کے علاقہ کے متعلق پاکستان کو کشمیر کے سوال کی وجہ سے غیر متوقع طور پر مغلوب ہونا پڑا تھا۔مگر اب خدا چاہے تو اس تقدیر کے دوسرے پہلو یعنی سَيُغْلِبُونَ کا وقت آنے والا ہے۔باقی رہا وقت کی تعیین کا سوال۔سو عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي وَ لَا يَضِلُّ رَبِّي وَلَا يَنْسَى - میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوستوں سے پھر یہ تحریک کرتا ہوں کہ وہ خدائی اشارات اور وقت کی علامات کو پہچانتے ہوئے ان ایام میں خاص طور پر تضرع اور انہماک کے ساتھ دعائیں کریں کہ اللہ تعالی اسلام اور احمدیت کا حافظ و ناصر ہو۔اور ہمارے لئے اپنی تمام نیک تقدیروں کو حرکت میں لاکر اور ہر امکانی تلخ تقدیر کو بدل کر بہتر سے بہتر نتائج پیدا کرے اور حق و صداقت کا بول بالا ہو۔آمِينَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ وَاخِرُ دَعْوَنَا أَن الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ - وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ (محرره 4 فروری 1957 ء ) روزنامه الفضل ربوہ 9 فروری 1957ء)