مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 660 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 660

مضامین بشیر ۶۶۰ قادیان کے درویشوں کے لئے دعا کی تحریک جیسا کہ احباب کو علم ہے اس وقت قادیان میں پچھیں احمدیوں کے خلاف ایک مخرج شخص نے بعض مخالفوں کے اشارہ پر ضمانت حفظ امن کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔اس مقدمہ کی آئندہ پیشی ۱۳ ستمبر کو مقرر ہے۔احباب اپنی دعاؤں میں اپنے درویش بھائیوں کو یاد رکھیں جو گویا اس وقت ہر قسم کی تکلیف اور قربانی برداشت کرتے ہوئے قادیان بیٹھے ہیں۔اسی طرح ۱۲ ستمبر کو عبد السلام مہتہ پر بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی کا مقدمہ بھی پیش ہونے والا ہے۔یہ مقدمہ عبد السلام کے خلاف پرمٹ کے قانون کے تحت دائر ہے۔اس کے لئے بھی احباب دعا فرمائیں۔علاوہ ازیں اس وقت قادیان میں ایک مخلص درویش مجید احمد بہت سخت بیمار ہے اور انتڑیوں کے سل کی وجہ سے اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اسے بھی دوست اپنی خاص دعاؤں میں یا درکھیں۔اس وقت قادیان کے احمدی جن حالات میں تمام جماعت کی نمائندگی کر کے قادیان میں بیٹھے ہوئے ہیں ، وہ اس بات کی متقاضی ہے کہ انہیں ہمارے دوست ہر حال میں اپنی خاص دعاؤں سے حصہ دیں کیونکہ یہ وہی مقدس جماعت ہے جس کی وجہ سے اس وقت قادیان کے متعلق ہم سب کو سرخروئی حاصل ہے۔ولم يشكر الناس لم يشكر الله _ - ۷۵ ( مطبوعه الفضل ۱ ار ستمبر ۱۹۴۹ء)