مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 612 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 612

مضامین بشیر ۶۱۲ قادیان میں ایک معمر درویش کی وفات امیر جماعت احمدیہ قادیان اطلاع دیتے ہیں کہ قادیان میں بابا شیر محمد صاحب وفات پاگئے ہیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔بابا شیر محمد صاحب مرحوم کی عمر کم و بیش ۹۰ سال کی تھی اور قادیان جانے والے آخری کنوائے میں اسی نیت اور ارادے کے ساتھ گئے تھے کہ وہیں وفات پانے کی سعادت حاصل کریں گے۔جہاں تک مجھے علم ہے مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے اور موصی بھی تھے۔یہ وہی بزرگ ہیں جن کے متعلق چند دن ہوئے میں نے الفضل میں دعا کی تحریک کی تھی۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے اور ان کے پسماندگان کا حافظ و ناصر ہو۔قادیان کے موجودہ دور میں بابا شیر محمد صاحب دوسرے درویش ہیں جو قادیان میں فوت ہوئے۔اس سے قبل گذشتہ سال حافظ نور الہی صاحب کی وفات ہوئی تھی ایک اور درویش بھی وفات پاچکے ہیں وہ اپنی بیماری کے آخری لمحات میں لاہور پہنچ گئے تھے اور یہیں تین دن بعد ان کی وفات ہوئی۔ان کا نام میاں حسن محمد تھا۔احباب ان سب مرحومین کے واسطے دعا کرنے کے علاوہ قادیان کے باقی دوستوں کے لئے بھی دعا فرما دیں کہ اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر ہو اور ان کے وجو د کو جماعت کے لئے برکت و رحمت کا موجب بنائے۔آمین ( مطبوعه الفضل ۱۹ راگست ۱۹۴۹ء)