مضامین بشیر (جلد 2) — Page 428
مضامین بشیر ۴۲۸ ہوں۔ہمارے آقا ( فداہ نفسی ) فرماتے ہیں:۔اما لـوان احد كم اذا ارادان ياتى اهله قال بسم الله اللهم جنبنا الشيطان وجنب الشيطان ما رزقتنا ثم قدّر بينهما في ذَالِكَ وَلَدٌ لم يضره الشيطان ابداً - ۱۲۲ یعنی اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس جاتے ہوئے یہ دعا پڑھے گا جس کا ترجمہ یہ ہے کہ میں اپنا ہر کام خدا کے نام پر شروع کرتا ہوں۔اے میرے خدا تو ہم دونو میاں بیوی کو شیطان کے اثر سے محفوظ رکھ اور جو اولاد تو ہمیں عطا کرے اسے بھی شیطانی اثرات سے بچا کر رکھ۔تو اگر اس خلوت کے نتیجہ میں ان کے لئے کوئی بچہ مقدر ہوگا تو یہ بچہ خدا کے فضل سے ہمیشہ اس بات سے محفوظ رہے گا کہ شیطان اسے کوئی ضرر پہنچا سکے۔دوستو یہ کتنا آسان نسخہ ہے جس کے ذریعہ آپ اپنی ہونے والی اولاد کو پاک بنا سکتے ہیں۔مگر کتنے ہیں جو اس پر عمل کرتے ہیں؟ اور اگر مرد کے ساتھ عورت بھی اس دعا میں شریک ہو جائے تو پھر یہ سونے پر سہا گہ ہے۔پس میں یہ عرض کروں گا کہ اے آزمانے والے یہ نسخہ بھی آزما۔( مطبوعه الفضل ۱۰ / دسمبر ۱۹۴۸ء)