مضامین بشیر (جلد 2) — Page 429
۴۲۹ مضامین بشیر عزیزہ طیبہ بیگم کا آپریشن خدا کے فضل سے وہ بخیریت ہیں میں نے الفضل میں عزیزہ طیبہ بیگم سلمها ( بیگم عزیز مرزا مبارک احمد ) کے لئے دعا کی تحریک کی تھی اور لکھا تھا کہ عزیزہ موصوفہ کا ہسپتال میں آپریشن ہونے والا ہے۔چونکہ اس بارے میں متعدد بھائیوں اور بہنوں کے خطوط آ رہے ہیں۔اس لئے ہمشیرہ امتہ الحفیظ بیگم سلمہا کے منشاء کے مطابق احباب کو اطلاع دی جاتی ہے کہ عزیزہ طیبہ بیگم کا یہ آپریشن دراصل بچہ کی ولادت کے تعلق میں تھا کیونکہ حالات غیر معمولی تھے اور ڈاکٹروں کی رائے میں آپریشن کے بغیر ولادت خطر ناک تھی۔سو گو آپریشن کے نتیجہ میں بچہ مردہ پیدا ہوا ہے۔مگر خدا کے فضل سے ماں کی طبیعت اچھی ہے اور وہ آہستہ آہستہ رو بصحت ہو رہی ہے۔طبیبہ بیگم کو اس قسم کا حادثہ اوپر تلے چوتھی دفعہ پیش آیا ہے۔احباب جماعت سے درخواست ہے کہ وہ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس پر فضل فرمائے اور اسے آئندہ زندہ رہنے والی صالح اولاد سے نوازے۔آمین ( مطبوعه الفضل ۱۰ر دسمبر ۱۹۴۸ء)