مضامین بشیر (جلد 2) — Page 381
۳۸۱ مضامین بشیر خطوط کا جواب نہ دے سکنے کی معذرت ، دوست انتظار کریں میں چند روز سے بعارضہ در دنقرس و بخار بیمار ہوں پہلے دائیں ہاتھ کے جوڑ میں شدید درد شروع ہوا جس کی وجہ سے کچھ لکھنا تو در کنار دستخط کرنے سے بھی رہ گیا۔اس کے بعد دائیں پاؤں کا گھٹنہ بھی مبتلا ہو گیا اور ایک قدم تک اٹھانا مشکل ہو گیا اس حالت میں دوستوں کے بہت سے خط جمع ہو چکے ہیں۔جن کا میں جواب نہیں دے سکا۔دوست مطمئن رہیں میں انشاء اللہ اچھا ہونے پر ہر خط کا علیحدہ علیحدہ جواب دینے کی کوشش کروں گا۔اس دوران میں عزیز منیر احمد سلمہ کے بچہ کی پیدائش پر بھی بہت سے دوستوں کی طرف سے مبارک باد کے تار اور خطوط موصول ہوئے ہیں۔ان دوستوں کے خطوط اور تاروں کا بھی انشاء اللہ علیحدہ علیحدہ جواب بھجوانے کی کوشش کروں گا۔اللہ انہیں اس خوشی میں حصہ لینے اور دعا کرنے کی جزائے خیر دے۔( مطبوعه الفضل ۱۶ / اکتوبر ۱۹۴۸ء)