مضامین بشیر (جلد 2) — Page 962
مضامین بشیر ۹۶۲ مولوی محمد امیر صاحب ڈبر وگڑھ آسام کی وفات ڈبر وگڑھ آسام سے پروفیسر عطاء الرحمن صاحب ایم۔اے ریٹائر ڈ اسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بذریعہ تا ر اطلاع دیتے ہیں کہ اُن کے والد محترم مولوی محمد امیر صاحب وفات پاگئے ہیں۔انا لله و انا اليه راجعون۔مولوی صاحب موصوف پرانے اور مخلص احمدی تھے اور موصی بھی تھے۔چونکہ ڈبر وگڑھ میں جماعت تھوڑی ہے۔اس لئے پروفیسر عطاء الرحمن صاحب درخواست کرتے ہیں کہ احباب کرام ان کے والد صاحب مرحوم کا جنازہ غائب پڑھ کر ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا فرمائیں۔مولوی محمد امیر صاحب حقیقۂ ایک بہت نیک اور با اخلاق بزرگ تھے۔اللہ تعالیٰ انہیں فریقِ رحمت فرمائے اور ان کے پسماندگان کا دین و دنیا میں حافظ و ناصر ہو۔آمین۔( مطبوعه الفضل ۸ / ستمبر ۱۹۵۰ء)