مضامین بشیر (جلد 2) — Page 961
۹۶۱ مضامین بشیر مخلصین کی وفات جیسا کہ الفضل کی مختصر سی خبر سے دوستوں کو اطلاع ہو چکی ہے۔چند دن ہوئے ماسٹر مولا بخش صاحب سنوری لودھراں ضلع ملتان کے قریب اور ماسٹر محمد طفیل صاحب بٹالوی لائل پور میں وفات پاگئے ہیں۔یہ دونوں بزرگ بہت نیک اور مخلص اصحاب میں سے تھے جو عرصہ ہوا اپنے وطنوں سے ہجرت کر کے قادیان میں آباد ہو چکے تھے اور پھر گذشتہ انقلاب کے نتیجہ میں قادیان سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے اور دونوں کو سلسلہ کے محکمہ تعلیم میں کافی خدمت کا موقع میسر آیا اور حسن اتفاق سے دونوں بالآخر مدرسہ احمدیہ سے ( جو سلسلہ کی ایک مخصوص اپنی درس گاہ ہے ) اپنی ملازمت کا عرصہ پورا کر کے ریٹائرڈ ہوئے مگر اس ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کی خدمت کا سلسلہ جاری رہا۔چنانچہ ماسٹر مولا بخش صاحب مرحوم حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اصیح ایدہ اللہ کے چھوٹے بچوں اور ہمارے خاندان کے دوسرے بچوں کو پرائیویٹ ٹیوٹر کی حیثیت میں پڑھاتے رہے اور ماسٹر محمد طفیل صاحب مرحوم کو جلسہ سالانہ کے ایام میں سلسلہ کے مہمانوں کی خدمت کا نمایاں موقعہ ملتا رہا۔دونوں اصحاب موصی تھے اور نماز اور دیگر اعمال صالحہ کے بجالانے میں خوب چوکس اور مستعد تھے۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل رحمت کے سایہ میں جگہ دے اور ان کی اولا د اور دیگر عزیزوں کا حافظ و ناصر ہو۔آمین ( مطبوعه الفضل ۸/ستمبر ۱۹۵۰ء)