مضامین بشیر (جلد 2) — Page 84
مضامین بشیر ۸۴ امکانی گنجائش کو نا واجب وسعت دے کر پنجاب کے ہی حصے کرنے شروع کر دئے ہیں۔حالانکہ تقسیم پنجاب کا سوال مطالبہ پاکستان کے بنیادی اصول کے خلاف ہے۔جو صو بہ ہائے پنجاب وسرحد وسندھ وغیرہ کی موجودہ حالت اور موجودہ وسعت کے پیش نظر کیا گیا تھا۔دوم :- پنجاب کا صوبہ اپنے مخصوص جغرافیائی حالات اور اقتصادی نظام اور زبان وغیرہ کے لحاظ سے ایک بالکل طبعی یونٹ ہے۔جو ایک مکمل واحد جسم کا حکم رکھتا ہے۔اور ظاہر ہے کہ ایک طبعی اور قدرتی یونٹ کو توڑنا نہ صرف کسی طرح جائز اور درست نہیں۔بلکہ صوبہ کی ساری آبادی اور جملہ اقوام کے لئے یکساں نقصان دہ اور تباہ کن ہے۔کون نہیں جانتا کہ جغرافیائی ربط و اتحاد کے علاوہ پنجاب میں مختلف نہروں کے ہیڈ اور نہروں کی تقسیم اور بجلی کے پاور سٹیشن اور بجلی کی تقسیم اور تجارت کے مرکزی شہر جو گویا سارے علاقہ کے لئے اقتصادی مرکز کا حکم رکھتے ہیں اور ضروری خوردنی پیداوار کی تقسیم وغیرہ وغیرہ پنجاب میں ایسی مخلوط صورت میں واقع ہیں کہ پنجاب کو دوحصوں میں بانٹنا خواہ وہ کسی اصول پر ہو، صوبہ کی اقتصادی زندگی کو تہہ و بالا کر دینے کا موجب اور ساری قوموں کے لئے یکساں ضرر رساں ہے۔سوم :۔پنجاب میں مختلف قوموں یعنی مسلمانوں اور ہندوؤں اور سکھوں کی آبادی اس طرح ملی جلی صورت میں پائی جاتی ہے کہ پنجاب کی تقسیم فرقہ وارانہ مسئلہ کے حل میں کسی طرح بھی سہولت پیدا نہیں کر سکتی۔اور جیسا کہ میں اپنے ایک سابقہ مضمون میں ثابت کر چکا ہوں ہسکھوں کے لئے تو خصوصیت کے ساتھ پنجاب کی تقسیم اس مسئلہ کی پیچیدگیوں کو اور بھی زیادہ بڑھا دیتی ہے۔کیونکہ وہ دو حصوں میں بٹ کر کسی طرف کے بھی نہیں رہتے اور اپنی مجموعی طاقت کو بری طرح کھو بیٹھتے ہیں۔چہارم :۔یہ خیال کہ چونکہ ہندوستان تقسیم ہو رہا ہے۔اس لئے پنجاب کو بھی تقسیم کیا جائے۔ایک محض عامیانہ بلکہ کورانہ خیال ہے۔جو کسی مسلمہ سیاسی اصول یا حالات کے صحیح موازنہ اور مطالعہ پر مبنی نہیں ہے۔ظاہر ہے کہ ہر سوال کو اس کے مخصوص حالات کے ماتحت جانچا اور طے کیا جاتا ہے اور اس معاملہ میں اندھا قیاس کسی طرح بھی جائز نہیں سمجھا جا سکتا۔اب اگر ہندوستان اور پنجاب کے حالات کا بالمقابل مطالعہ کیا جائے تو اس بات میں ذرہ بھر بھی شبہ نہیں رہ سکتا کہ دونوں کے حالات ایک دوسرے سے اس قدر مختلف اور متغائر ہیں کہ وہ ایک قیاس کے نیچے نہیں آ سکتے۔کیونکہ جہاں پنجاب کا صوبہ ہر جہت سے ایک مستقل قدرتی اور مکمل یونٹ ہے۔جو حسب ضرورت بقیہ ہندوستان سے علیحدہ کیا جاسکتا ہے ( گو ہندوستان کی تقسیم کا سوال بھی دراصل ہندو کا پیدا کیا ہوا ہے۔جس نے شروع میں مسلمانوں کے قلیل ترین منصفانہ مطالبہ کو رد کر کے انہیں آہستہ آہستہ علیحدہ گھر کے خیال کی طرف دھکیل دیا ) و ہاں خود پنجاب کے مختلف حصے اس طرح طبیعی رنگ میں جغرافیائی حالات اور اقتصادی نظام اور