مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 744 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 744

مضامین بشیر ۷۴۴ بیمار درویشوں کے لئے دعا کی تحریک قادیان سے اطلاع ملی ہے کہ جیسا کہ اکثر ہوتا ہے کہ جلسہ سالانہ کے بعد کچھ تو کوفت اور گرد وغیرہ کی وجہ سے اور کچھ سردی کی شدت کی وجہ سے کئی دوست بیمار ہو گئے ہیں۔چنانچہ اس وقت ذیل کے دوست قادیان میں صاحب فراش ہیں :۔ا۔مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل امیر جماعت قادیان - ۲۔بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی ۳۔عطاء اللہ صاحب سندھی حلقہ مسجد اقصیٰ۔۴۔بشیر احمد صاحب ٹھیکیدار حلقہ مسجد مبارک۔-۵- مرزا ظہیر الدین منور احمد صاحب حلقہ مسجد مبارک۔۶۔امیر الدین صاحب حلقہ ناصر آباد ے۔بابا جلال الدین صاحب حلقه مسجد مبارک - بابا محمد احمد صاحب حلقہ مسجد مبارک۔۹۔ڈاکٹر عطرالدین صاحب حلقہ مسجد مبارک ۱۰- محمد شریف صاحب حلقہ مسجد اقصیٰ۔۱۱۔بابا جان محمد صاحب حلقہ مسجد اقصیٰ۔احباب ان سب درویشوں کی صحت یابی کیلئے دعا فرمائیں۔اسی طرح ان دوستوں کی صحت یابی کے لئے بھی دعا فرمائیں جو اس وقت ربوہ میں صاحب فراش ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کا حافظ و ناصر ہو۔( مطبوعه الفضل ۸جنوری ۱۹۵۵ء)