مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 504 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 504

مضامین بشیر ۵۰۴ جو دعائیں آج کل کے حالات کے ماتحت خصوصیت کے ساتھ زیادہ مانگنی چاہئیں وہ میرے خیال میں یہ ہیں :- ا۔اللہ تعالیٰ جماعت کے موجودہ دور کو احمدیت کی کمزوری یا سست رفتاری کی بجائے اس کی مضبوطی اور بیش از پیش ترقی کا ذریعہ بنادے اور اسلام اور احمدیت کو وہ غیر معمولی ترقی حاصل ہو جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے ساتھ ازل سے مقدر ہے۔۲۔حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کو خدا تعالیٰ صحت اور درازی عمر کے ساتھ جماعت کے سر پر تا دیر سلامت رکھے اور انہی کے عہد مبارک کے ساتھ قادیان کی واپسی مقدر کر دے۔۳۔قادیان سے باہر آنے کی وجہ سے احمدی بچوں اور نوجوانوں کے لئے جو خطرہ ماحول کی تبدیلی کے نتیجہ میں پیدا ہو رہا ہے ، اس سے خدا تعالیٰ جماعت کے نونہالوں کو محفوظ رکھے اور وہ موجودہ نسل سے بھی بڑھ کر اسلام اور احمدیت کے خادم بنیں۔۴۔بعض کمز ور احمد یوں کی طبیعت پر جو اثر مرکزی تنظیم سے بظاہر دُور ہو جانے کے نتیجہ میں پیدا ہو سکتا ہے اس سے خدا تعالیٰ انہیں محفوظ رکھے۔۵۔جب تک ہمیں قادیان کا مرکز تبلیغ و تربیت اور تعلیم و تنظیم کی کامل آزادی کے ساتھ واپس نہیں ملتا اس وقت تک خدا تعالیٰ ربوہ کے مرکز کو اپنی دینی اور روحانی برکات کے ساتھ اس کا قائمقام بنا دے۔آمین اللهم آمين واخر دعوانا ان الحمد لله ربّ العالمين ( مطبوعه الفضل ۲۲ مارچ ۱۹۴۹ء)