مضامین بشیر (جلد 2) — Page 392
مضامین بشیر ۳۹۲ کم و بیش تین ہزار کے مجمع میں تقریر کی۔ہمارے چند دوست پولیس کو لے کر اس جلسہ میں شریک ہونے کے لئے گئے مگر ماسٹر تارا سنگھ کی تقریر سے قبل ہی پولیس نے یہ کہہ کر کہ اس وقت آپ کا یہاں ٹھہر نا مناسب نہیں انہیں واپس بھجوا دیا۔دوستوں کو چاہیے کہ قادیان کے احباب کو خصوصیت سے یادرکھیں۔اس وقت بعض دوست بیمار بھی ہیں اور بعض قدیم بزرگ عمر وغیرہ کے تقاضے سے کمزور ہورہے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کا حافظ و ناصر ہو۔آمین (مطبوعہ الفضل ۷ را کتوبر ۱۹۴۸ء)