مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 1057 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1057

۱۰۵۷ مضامین بشیر ربوہ میں شادی کی مبارک تقریب ۱۰ دسمبر ۱۹۵۰ء کو ربوہ میں حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب مرحوم کی دختر سیدہ امتہ الہادی سلمہا کی شادی کی تقریب پیر صلاح الدین صاحب ای۔اے سی کے چھوٹے بھائی کیپٹن پیر ضیاء الدین صاحب ( پسر حضرت پیر اکبر علی صاحب مرحوم ) کے ساتھ عمل میں آئی۔نکاح حضرت امیر المؤمنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنی علالت کے باوجود چند دوستوں کی موجودگی میں اڑھائی ہزار روپے مہر پر پڑھا اور اسی دن بعد دو پہر لڑ کی رخصت ہو کر لاہور آگئی۔دوست دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس شادی خانہ آبادی کو ہر جہت سے مبارک اور مثمر ثمرات حسنہ بنائے۔آمین ( مطبوعه الفضل ۱۳؍ دسمبر ۱۹۵۰ء)