مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 1002 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1002

مضامین بشیر ۱۰۰۲ قادیان میں عید الاضحی کی نماز اس سال قادیان میں عید الاضحی کی نما ز ۲۳ رستمبر کو بروز ہفتہ ادا کی گئی جس میں یو۔پی وغیرہ سے آئے ہوئے احمدیوں کو شامل کر کے قریباً چار سو احمدیوں نے شرکت کی۔افسوس ہے کہ اس سال سیلاب کی پریشانی اور رستوں کی خرابی کی وجہ سے پاکستانی دوست قادیان میں زیادہ قربانی نہیں کرا سکے۔تاہم اس سال بھی پاکستان کے دوستوں کی طرف سے قادیان میں قریباً سات قربانیاں ہوئیں مقامی احباب کی قربانیاں اس کے علاوہ ہیں۔عید کے متعلق جو مختصر رپورٹ مولوی عبد القادر صاحب جنرل پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ قادیان کی طرف سے موصول ہوئی ہے، وہ دوستوں کی اطلاع کے لئے درج کی جاتی ہے۔بسم الله الرحمن الرحيم سیدی حضرت میاں صاحب زاد مجده العالی السلام عليكم ورحمة الله وبركاته امید ہے آنمکرم بخیر و عافیت ہوں گے۔جملہ درویشان آنمکرم کی صحت کا ملہ کے لئے دعا کرتے ہیں۔کل بروز ہفتہ قادیان شریف میں عید کی تقریب منائی گئی۔جملہ درویشان کی طرف سے آئمکرم کی خدمت میں عید مبارک عرض ہے۔عید کی نماز آٹھ بجکر دس منٹ پر مسجد اقصیٰ میں ادا کی گئی۔مکرم مولوی شریف احمد صاحب امینی نے حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ کا ایک عید الاضحی کا خطبہ بڑھ کر سنایا۔عید کی نما ز خطبہ ودعا کے بعد جملہ احباب ایک دوسرے کو عید مبارک کہتے اور بغلگیر ہوتے تھے۔مکرم حضرت امیر صاحب و صاحبزادہ حضرت میاں وسیم احمد صاحب سے سب احباب نے مصافحہ کیا اور بغلگیر ہوئے۔عید کی خوشی میں کھیلوں کا پروگرام بھی تھا جو بعد نماز عصر عمل میں آیا اور عشاء کی نماز کے بعد مدرسہ احمدیہ کے صحن میں ایک مشاعرہ بھی ہوا جس میں تمام نظمیں سنجیدہ الفاظ اور مذہبی رنگ کی حامل پڑھی گئیں۔حضرت مسیح موعود، حضرت امیر المؤمنین ، حضرت نواب مبار کہ بیگم زاد مجد ہا کی بعض نظمیں بھی پڑھی گئیں۔اس موقع پر خاکسار نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے مندرجہ ذیل نظم سنائی۔تا وہ درویش جو اپنی ذاتی یا خاندانی حالات کی وجہ سے عارضی یا مستقل پرمٹ کے حصول کے لئے کہہ رہے ہیں انہیں تسلی دے کر