مضامین بشیر (جلد 2) — Page 785
۷۸۵ مضامین بشیر قادیان سے نکل کر پاکستان آ گئی۔کیا چوہدری صاحب نے گورداسپور کا ضلع ہندوستان کو اس لئے دیا تھا کہ اس کے بعد ان کی قوم قادیان کو چھوڑ کر اور اتنی مصیبتیں اٹھا کر پاکستان آ جائے ؟ خدا را سوچو کہ کیا کوئی معمولی عقل کا آدمی بھی ایسی مجنونانہ بات کر سکتا ہے؟ (۴) کہا جاتا ہے کہ چوہدری صاحب یو۔این۔او کے سامنے کشمیر کو ہندوستان کے پاس فروخت کر رہے ہیں۔میں اس پر پھر انا للہ وانا اليه راجعون کے سوا کیا کہہ سکتا ہوں۔چوہدری صاحب نے جس قابلیت کے ساتھ یو۔این۔او میں کشمیر کے کیس پر بحث کی ہے وہ دنیا کی تاریخ کا ایک کھلا ہوا ورق ہے جسے اپنے اور بیگانے دوست اور دشمن سب جانتے ہیں۔چنانچہ حال ہی میں ایک مؤقر اسلامی اخبار نے چوہدری صاحب موصوف کی یو۔این۔او کی آخری تقریر کے متعلق لکھا ہے کہ : - یہ امر ہر لحاظ سے باعث مسرت ہے کہ کشمیر کے مسئلہ پر ہندوستانی مقدمہ کے تار و پود بکھیر کر پاکستانی وزیر خارجہ نے ساری دنیا پر یہ واضح کر دیا ہے کہ ہندوستان کا کشمیر سے کوئی تعلق نہیں۔اس کے برخلاف پاکستان کا کشمیر جغرافیائی۔اقتصادی۔مذہبی اور تمدنی اعتبار سے ہمیشہ کا قریب ترین تعلق ہے۔۔۔اس سے مقرر کی غیر معمولی قوت تقریر اور محنت ہی کا اندازہ نہیں ہوتا بلکہ خود مسئلہ زیر بحث کی صداقت بھی آشکار ہوتی ہے۔“ اس کے مقابل پر چوہدری صاحب کی زور دار تقریروں سے ہندوستانی حلقوں میں تو ایک گونہ دہشت کی کیفیت پیدا ہو رہی ہے۔پھر کیا یہ ایک حقیقت نہیں کہ چوہدری صاحب اس خدمت پر اپنے آپ نہیں لگ گئے بلکہ خود قائد اعظم نے انہیں اس خدمت پر لگایا تھا اور پھر قائد اعظم کے بعد پاکستان کی حکومت نے انہیں اس خدمت پر برقرار رکھا۔اگر حکومت کے نزدیک وہ اس خدمت کے اہل نہیں یا نعوذ باللہ پاکستان سے غداری کر رہے ہیں تو کسی نے حکومت کا ہاتھ پکڑا ہوا نہیں ہے۔وہ انہیں جب چاہتی الگ کر سکتی ہے۔1+ 66 یا درکھو! ابھی تک پاکستان بہت سی مشکلات میں گھرا ہوا ہے اور اسے ابھی کئی بھاری مسائل کو حل کرنا ہے۔پس خدا کے لئے اس کی مشکلات میں اضافہ کرنے والے نہ ہو۔قائد اعظم نے سب مسلمان کہلانے والوں کے لئے پاکستان کا دروازہ کھولا مگر آپ اس دروازہ کو بعض لوگوں پر بند کرنا چاہتے ہیں۔قائد اعظم نے ایک شخص کو قابل سمجھ کر اسے پاکستان کی خدمت کے لئے چنا مگر آپ اسے نالائق کہتے ہیں۔پھر قائد اعظم نے ایک شخص کو وفا دار یقین کر کے اسے اپنا نمائندہ بننے کے لئے انتخاب کیا مگر آپ اسے غدار اور وطن فروش گردانتے ہیں۔یاد رکھو! کہ حکومتیں بنانی آسان ہوتی ہیں لیکن قائم