مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 779 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 779

غلام مضامین بشیر سلام کے علاوہ وہ اپنے ان سب بھائیوں کو دلی ہمدردی کا پیغام بھی بھیجتے ہیں جن کے عزیزوں اور رشتہ داروں نے گذشتہ جلسہ سالانہ کے بعد پاکستان میں وفات پائی ہے یعنی پسماندگان منشی محمد اسمعیل صاحب سیالکوٹی مرحوم اور پسماندگان خان محمد اکرم خان صاحب شہید چارسدہ اور پسماندگان مولوی حسین صاحب مرحوم ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز جھنگ اور پسماندگان والدہ صاحبہ کیپٹن ڈاکٹر عبد الرحمن صاحب پشاور یعنی اہلیہ صاحبہ بھائی عبدالرحیم صاحب درویش اور پسماندگان اہلیہ صاحبہ حکیم محمد حسین صاحب قریشی مرحوم آف لاہور اور پسماندگان میاں رحمت اللہ صاحب مرحوم سنوری اور پسماندگان ڈاکٹر اقبال غنی صاحب مرحوم کراچی اور پسماندگان حافظ محمد امین صاحب سابق محلہ ناصر آباد قادیان حال کیملپور اور پسماندگان ڈاکٹر غفور الحق صاحب آف کوئٹہ اور قادیان کے دوست ان سب کے لئے دعا کرتے ہیں۔اور اسی طرح وہ اپنے پاکستانی بھائیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھی انہیں اپنی خاص دعاؤں میں یا درکھیں۔و كان الله معهم ومعنا اجمعين ( مطبوعه الفضل ۱۲ / فروری ۱۹۵۰ء)