مضامین بشیر (جلد 2) — Page 767
مضامین بشیر میرے ذریعہ روپیہ لگانے والے دوست اپنا مطالبہ قضاء میں رجسٹر کرا دیں جن دوستوں نے فسادات سے قبل قادیان کے کارخانہ داروں یا تاجروں یا زمینداروں کو کا روباری اصول پر کوئی روپیہ دیا تھا یا ویسے ہی کوئی رقم قرض دی تھی ان کے مطالبات کی خاص نوعیت اور فسادات کے مخصوص حالات کی وجہ سے حضرت امیر المؤمنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک بورڈ مقرر فرمایا ہے۔جو سارے حالات سن کر اور ہر کیس کے کوائف کا مطالعہ کر کے شرعی فتویٰ کے مطابق فیصلہ کریگا۔سوجن دوستوں نے قادیان میں میری معرفت کسی کارخانه دار یا تاجر یا زمیندار یا کسی دوسرے شخص کو کوئی روپیہ دیا تھا انہیں چاہیئے کہ فوراً اپنا مطالبہ صیغہ قضاء جماعت احمد یہ ربوہ متصل چنیوٹ میں رجسٹر کرا دیں تا کہ بورڈ مقررہ انکے مطالبہ کے متعلق بھی فیصلہ کر سکے۔گوایسی رقوم کے متعلق میری کوئی شرعی یا قانونی ذمہ داری نہیں تھی لیکن میں اس اعلان کے ذریعہ اپنی اس اخلاقی ذمہ داری سے ہی سبکدوش ہوتا ہوں کہ میں نے انہیں ان کے مطالبہ کی امکانی حفاظت کیلئے بر وقت مطلع اور متنبہ کر دیا ہے۔میں انشاء اللہ پرائیویٹ خطوں کے ذریعہ بھی دوستوں کو اطلاع دینے کی کوشش کروں گا۔لیکن چونکہ سب دوستوں کے پتے محفوظ نہیں اور ڈاک کا انتظام بھی پوری طرح تسلی بخش نہیں اس لئے اس اخباری اعلان کا طریق اختیار کرنا ضروری سمجھا گیا ہے۔( مطبوعه الفضل ۲۴ / جنوری ۱۹۵۰ء)