مضامین بشیر (جلد 2) — Page 766
مضامین بشیر ( ب ) عمر کا سرٹیفکیٹ ( ج ) عام صحت کا سرٹیفکیٹ جو کسی سند یافتہ ڈاکٹر سے حاصل کرنا چاہیئے۔(1) سکول کے ہیڈ ماسٹریا کالج کے پرنسپل کا سرٹیفکیٹ کہ امیدوار کا چال چلن اچھا ہے۔اور وہ فلاں فلاں کھیلوں میں حصہ لیتا رہا ہے۔( ر ) دو پاسپورٹ سائز کے فوٹو (و) پانچر وپے کا پوسٹل کارڈ یا رسید خزانہ باقی تفصیلات مطلوبہ فارم کے ساتھ چھپی ہوئی ہیں۔اور درخواست بھجوانے سے پہلے ضرور پڑھ لینی چاہئیں۔احمدی نو جوانوں کو یا درکھنا چاہیئے کہ فوجی بھرتی کئی لحاظ سے مفید ہے کیونکہ اول تو اس سے حکومت کی خدمت کا موقعہ ملتا ہے۔دوسرے فوجی تربیت حاصل ہوتی ہے۔تیسرے عادات میں با قاعدگی اور فرض شناسی کا جذبہ ترقی کرتا ہے۔اور چوتھے بریکاری دور ہوتی ہے۔پس جو احمدی نوجوان فوجی بھرتی کی اہلیت اور مناسبت رکھتے ہوں انہیں ضرور اس موقعہ سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔یہ بھی یا درکھنا چاہیئے کہ عارضی کمیشن میں بھرتی ہونے والوں کے لئے بعد میں مستقل ہونے کا بھی چانس ہوتا ہے۔( مطبوعه الفضل ۲۴ /جنوری ۱۹۵۰ء)