مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 733 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 733

۷۳۳ قادیان جانے والی پارٹی دوستوں کے لئے ضروری اطلاع مضامین بشیر جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر پاکستان سے جانے والی پارٹی کے متعلق الفضل میں اعلان شائع ہوتا رہا ہے۔اور اس اعلان کے جواب میں اس وقت تک قریباً تین سو درخواستیں میرے دفتر میں پہنچ چکی ہیں اور ابھی اور درخواستیں بھی آرہی ہیں۔میں اس تعلق میں جملہ دوستوں کی خدمت میں اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ یہ معاملہ اگر خدا کے فضل سے کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا تو اس پارٹی میں صرف پچاس دوست شامل ہو سکیں گے۔اس سے زیادہ تعداد میں نہ تو مشرقی پنجاب کے غیر مسلم مغربی پنجاب میں آسکتے ہیں ، اور نہ ہی مغربی پنجاب کی حکومت اس سے زیادہ تعداد کی سفارش کر سکتی ہے۔پس ہمیں لازماً اپنی تعداد کو پچاس کے عدد تک محدود رکھنا ہوگا۔اور یہ بھی ظاہر ہے کہ ان پچاس دوستوں میں کم از کم پانچ سات ضرور ایسے دوست ہونگے، جنہیں مشتر کہ اغراض کے ماتحت شامل کرنا ضروری ہوگا مثلاً مبلغ اور ڈاکٹر وغیرہ۔اندریں حالات درویشوں کے رشتہ داروں کے لئے جو مقدس مقامات کی زیارت کے علاوہ اپنے عزیزوں کو بھی ملنے کی خواہش رکھتے ہیں صرف چالیس بیالیس افراد کی گنجائش باقی رہتی ہے۔اوپر کے اعداد و شمار سے ظاہر ہے کہ ہمیں لازماً نہایت محدود انتخاب کرنا ہوگا اور اگر درخواستوں کی موجودہ تعداد ہی رہے تو پھر ہر سال درخواستوں میں سے صرف ایک درخواست کو منظور کرنے کی گنجائش نکل سکے گی اور باقی دوستوں کو مجبوراً آئندہ کسی موقع کا انتظار کرنا ہوگا ، لیکن انسانی فطرت کچھ اس طرح پر واقع ہوئی ہے کہ عموماً ہر شخص اپنی ضرورت کو ہی سب سے زیادہ اہم قرار دیتا ہے۔مگر اس کے مقابل پر مجھے لازماً سب درخواستوں پر یکجائی نظر ڈال کر اور ہر ایک درخواست کنندہ کے استحقاق کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہوگا اور بالکل ممکن ہے بلکہ اغلب ہے کہ بعض دوست جو اپنے آپ کو سب سے زیادہ مستحق قرار دیتے ہوں ، وہ میری رائے میں دوسروں سے کم مستحق ہوں۔ایسی صورت میں میں اُمید کرتا ہوں کہ ایسے دوست جن کو موجودہ موقع کے لحاظ سے مایوس ہونا پڑے ، وہ مجھ پر حسن ظنی کرتے ہوئے صبر اور فراخ حوصلگی سے کام لیں گے ، اور صبر کا پھل خواہ دیر سے ملے