مضامین بشیر (جلد 2) — Page 732
مضامین بشیر ۷۳۲ قادیان جانے والے دوست ۲۴ / دسمبر کی شام تک لاہور پہنچ جائیں ا۔قادیان جانے والے دوستوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے اور ایسے سب دوستوں کو رجسٹری چٹھیاں بھجوائی جا رہی ہیں۔۲۔جن دوستوں کو یہ چٹھیاں پہنچیں انہیں ۲۴ / دسمبر بروز ہفتہ کی شام تک ضرور لاہور پہنچ جانا چاہئے۔ورنہ ان کی جگہ کسی اور دوست کا انتخاب کر لیا جائے گا۔لاہور میں ۲۴ دسمبر کی شام کو رہائش کا انتظام محترمی شیخ بشیر احمد صاحب امیر جماعت احمدیہ ۱۳ ٹمپل روڈ کے مکان پر کیا گیا ہے۔اگر کسی دوست کو ان کے مکان کا علم نہ ہو تو رتن باغ میں تشریف لا کر پتہ لے لیں۔۳۔قادیان جانے والی پارٹی انشاء اللہ ۲۵ دسمبر ( بروز اتوار ) صبح آٹھ بجے رتن باغ لاہور سے روانہ ہوگی۔اس پارٹی کے امیر حضرت صاحب کی ہدایت کے ماتحت شیخ بشیر احمد صاحب موصوف مقرر کئے گئے ہیں۔قادیان سے واپسی انشاء اللہ ۳۰ / دسمبر کو ہو گی۔۴۔جانے والے دوست اپنے ساتھ موسم کے لحاظ سے گرم بستر ضر ور لا ئیں۔اس بستر کے اندر ہی ایک آدھ زائد جوڑا رکھا جا سکتا ہے، یا ہاتھ میں اٹھانے والا اٹیچی کیس ساتھ لے لیا جائے۔۵ - اگر کسی عزیز یا دوست کے لئے گرم کپڑے ساتھ لے جانے ہوں تو اس میں کوئی روک نہیں ، بشرطیکہ بالکل نئے نہ ہوں۔اسی طرح رستے میں اپنے ساتھ پھل یا کوئی اور کھانے کی چیز رکھی جاسکتی ہے۔مطالعے کے لئے کتب بھی ساتھ رکھی جا سکتی ہیں، مگر ہتھیار کوئی ساتھ نہیں ہونا چاہئے۔۔اپنے ساتھ ہر شخص ۵۰ روپے تک لے جا سکتا ہے، مگر کرنسی کے اختلاف کی وجہ سے یہ رقم ہندوستان میں پہنچ کر بدلوانی ہوگی ، یا اگر کسی کے پاس ہندوستانی نوٹ یا روپے ہوں تو وہ استعمال ہو سکتے ہیں۔۷۔کرایہ آمد و رفت کے لئے ہر دوست کو روانگی سے قبل میرے دفتر میں ۱۰ روپے جمع کروا دینے چاہئیں۔البتہ بالکل نادار دوستوں کو دفتر کی طرف سے مدد کر دی جائے گی۔۔گھر سے روانہ ہونے سے قبل، جانے والے دوست اپنے علاقے کے ان احمدیوں سے مل کر آئیں ، جن کے رشتہ دار قادیان میں ہیں، تا کہ ان کی طرف سے ضروری پیغام وغیرہ لے جاسکیں۔( مطبوعه الفضل ۱۵؍ دسمبر ۱۹۴۹ء)