مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 670 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 670

مضامین بشیر ۶۷۰ ایک دیہاتی مبلغ کی افسوسناک وفات قادیان سے اطلاع آئی ہے کہ مولوی اللہ بخش صاحب دیہاتی مبلغ بیٹے ضلع مظفر نگر یو پی ایک تالاب میں تیرنے کی مشق کرتے ہوئے ڈوب کر وفات پاگئے ہیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔مولوی اللہ بخش صاحب ان پانچ دیہاتی مبلغین میں سے تھے جو گذشتہ جلسہ سالانہ کے موقع پر قادیان سے یوپی کے مختلف علاقوں میں بھجوائے گئے تھے۔مولوی اللہ بخش صاحب کا اصل وطن ادرحمہ ضلع سرگودھا ہے۔ان کے والد صاحب کا نام میاں خدا بخش صاحب ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے اور ان کے بوڑھے والد اور دیگر عزیزوں کا حافظ و ناصر ہو۔آمین۔( مطبوعہ الفضل ۷ ارستمبر ۱۹۴۹ء)