مضامین بشیر (جلد 2) — Page 630
مضامین بشیر ۶۳۰ قادیان میں دو مخلص نوجوانوں کی تشویشناک علالت میں اس سے قبل دو دفعہ مجید احمد موٹر ڈرائیور درویش قادیان کی تشویشناک بیماری کے متعلق الفضل میں دعا کی تحریک شائع کرا چکا ہوں۔قادیان کے تازہ خط سے معلوم ہوتا ہے کہ مجید احمد ابھی تک بدستور بیمار ہے اور ڈاکٹروں نے انتریوں کی سل کی تشخیص کی ہے جس کی وجہ سے مجید احمد بے حد کمزور ہو چکا ہے۔دوست اس مخلص نوجوان کے لئے اپنی دعا ئیں جاری رکھیں۔اس کے علاوہ ایک اور نوجوان محمد احمد ولد چوہدری فضل احمد صاحب کے متعلق اطلاع ملی ہے کہ وہ دماغی عارضہ میں مبتلا ہے اور اس کی حالت بھی فکر پیدا کر رہی ہے۔یہ بھی ایک مخلص اور خدمت گذار نو جوان ہے۔اسے بھی دوست اپنی خاص دعاؤں میں یا درکھیں۔اس کے علاوہ ابھی تک حفظ امن کا مقدمہ چل رہا ہے اور اس کی آئندہ تاریخ ۲۴ / اگست مقرر ہوئی ہے۔نیز عبد السلام مہتہ کا مقدمہ بھی زیر تفتیش ہے۔ان ہر دو مقدمات کے متعلق بھی دوست دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے قادیان کے بھائیوں کا ہر طرح حافظ و ناصر ہوا اور ہر شر سے محفوظ رکھے۔آمین ( مطبوعه الفضل ۲۴ راگست ۱۹۴۹ء)