مضامین بشیر (جلد 2) — Page 629
۶۲۹ مضامین بشیر مجید احمد درویش کے لئے دعا کی تحریک جیسا کہ میں پہلے تحریک کر چکا ہوں اس وقت قادیان میں مجید احمد موٹر ڈرائیور بہت بیمار ہے اور ڈاکٹروں کی تشخیص ہے کہ ان کو انتریوں کی سل ہے۔مجید احمد ایک بہت مخلص اور سادہ مزاج نوجوان ہے اور شروع سے ہی خدمت مرکز کی غرض سے قادیان ٹھہرا ہے۔اس کی بوڑھی والدہ حضرت ام المومنین کی خدمت میں رہتی ہے۔احباب سے درخواست ہے کہ وہ مجید احمد کی صحت اور شفایابی کے لئے خصوصیت سے دعا فرمائیں۔تازہ رپورٹ کے مطابق اس وقت مجید احمد کی کمزوری انتہاء کو پہنچی ہوئی ہے۔( مطبوعه الفضل ۲۰ / اگست ۱۹۴۹ء)