مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 614 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 614

مضامین بشیر ۶۱۴ قادیان میں ایک نیا فتنہ احباب اپنے دوستوں کے لئے دعا فرمائیں چند دن ہوئے اخبار الفضل میں حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے اللہ رکھا سکنہ ضلع سیالکوٹ حال قادیان کے متعلق اخراج از جماعت اور مقاطعہ کا اعلان شائع ہوا تھا اور حضور نے یہ بھی لکھا تھا کہ اندیشہ ہے کہ یہ شخص کوئی فتنہ نہ بر پا کرے کیونکہ وہ مخالفوں کے ساتھ مل کر شرارت پر آمادہ ہے۔اسی تعلق میں آج قادیان سے اطلاع ملی ہے کہ اللہ رکھا مذکور نے ہمارے بعض دوستوں کے خلاف قادیان کے مقامی مجسٹریٹ سردار امولک سنگھ کی عدالت میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ ۱۰۷ کے ما تحت حفظ امن کا دعویٰ دائر کر دیا ہے جن کی تہہ میں سوائے شرارت اور فتنہ انگیزی کے اور کوئی غرض مدنظر نہیں ہے اور یہ دعویٰ سراسر جھوٹ اور افتراء پر مبنی ہے۔تعداد افراد درویشان جن کے خلاف درخواست دی گئی ہے ستائیس ہے جن میں مولوی برکات احمد صاحب بی۔اے اور ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے اور ڈاکٹر بشیر احمد صاحب صوبیدار مولوی برکت علی صاحب ، صوفی عبد القدیر صاحب بد و ملهوی، فضل الہی صاحب، بشیر احمد صاحب ٹھیکیدار اور منشی محمد صادق صاحب وغیرہ شامل ہیں۔دوست دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دوستوں کو اس شر سے محفوظ رکھے اور حافظ و ناصر ہو۔تاریخ سماعت ۱۶ را گست مقرر ہوئی ہے۔مطبوعه الفضل ۱۳ راگست ۱۹۴۹ء)