مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 597 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 597

۵۹۷ مضامین بشیر قادیان میں درس قرآن کے اختتام پر دعا قادیان سے مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل امیر جماعت احمد یہ لکھتے ہیں کہ قادیان میں قرآن کریم کا درس انشاء اللہ ۲۶ جولائی کو ختم ہوگا اور اسی دن عصر کے بعد ساڑھے چھ بجے یا پونے سات بجے کے قریب دعا شروع ہوگی۔سو یہ اعلان ان کی خواہش کے مطابق کرایا جاتا ہے تا جو دوست اس دعا میں غائبانہ طور پر شریک ہونا چاہیں ، وہ شرکت کا ثواب حاصل کر سکیں۔غالباً ( گو مجھے اس کا پختہ علم نہیں ) اسی دن اسی وقت کے قریب ربوہ میں بھی دعا ہو گی اور انشاء اللہ رتن باغ لاہور میں بھی درسِ قرآن کے اختتام پر اسی وقت کے قریب دعا ہو گی۔کوئٹہ میں اس سال حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بیماری کی وجہ سے درس نہیں دے سکے اس لئے وہاں کے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا مگر بہر حال حضور رمضان کے اختتام پر لازماً زیادہ دعا ئیں فرمایا کرتے ہیں۔امید ہے دوست اپنی دعاؤں میں وہ دس امور خاص طور پر یاد رکھیں گے جن کے متعلق میں نے الفضل مورخہ ۲۲ جون ۱۹۴۹ء میں تحریک کی تھی۔مطبوعہ الفضل ۲۴ جولائی ۱۹۴۹ء)