مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 591 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 591

۵۹۱ مضامین بشیر قادیان کے تازہ حالات قادیان سے آئے ہوئے تازہ خطوط سے مندرجہ ذیل کو ائف معلوم ہوئے ہیں جو دوستوں کی اطلاع اور دعا کی تحریک کی غرض سے شائع کئے جاتے ہیں۔ا۔ابتدائی چند روزے شدت گرمی کی وجہ سے سخت گزرے مگر بعد میں بارش ہوگئی اور اس وقت تک دو تین دفعہ اچھی بارش ہو چکی ہے اور موسم میں کافی حد تک خوشگوار تبدیلی ہو گئی ہے اور تمام دوست سوائے بیماروں اور معذوروں کے باقاعدہ روزے رکھ رہے ہیں۔مسجد مبارک اور مسجد اقصیٰ میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی تعداد ۶۳ ہے جو غالباً آبادی کی نسبت کے لحاظ سے دنیا بھر میں سب سے بڑی تعداد ہے۔۲۔مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۴۹ء کو عبد السلام مہتہ پسر محترمی بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی کو پر مٹ کے غلط استعمال کے الزام میں سیکیورٹی ایکٹ کی دفعہ نمبر ۵ کے ماتحت گرفتار کر لیا گیا اور بعد میں ان کی بیماری کی وجہ سے ڈاکٹری سرٹیفکیٹ پر ۵۰۰۰ روپے کی ضمانت پر رہا کیا گیا۔گرفتاری کے وقت پولیس نے مہتہ عبد السلام کی تلاشی بھی لی اور بعض خطوط وغیرہ اپنے ساتھ لے گئی مگر کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی۔مقدمہ کی تاریخ یکم اگست مقرر ہوئی ہے۔احباب عبد السلام صاحب کی صحت یابی اور بریت کے لئے دعا فرمائیں۔ان کے والد صاحب محترم بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی سلسلہ کے نہایت مخلص بزرگوں میں سے ہیں۔۔ڈاکٹر بشیر احمد صاحب واقف زندگی جو ایک بہت مخلص کارکن ہیں اور قادیان میں ڈاکٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ایک عرصہ سے ایگزیما کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کی مجموعی صحت پر بھی بہت اثر پڑ رہا ہے، ان کے لئے دعا کی جائے۔اسی طرح بھائی چوہدری عبدالرحیم صاحب جو سلسلہ کے پرانے بزرگ ہیں دن بدن کمزور ہورہے ہیں۔ان کے لئے بھی دعا فرمائی جائے۔۴۔قادیان کی بعض مساجد فسادات کے دنوں سے شکستہ اور قابل مرمت حالت میں پڑی ہیں۔اس کے متعلق ہمارے دوستوں نے مقامی افسروں سے درخواست کی تھی کہ ان کی مرمت کرائی جائے کیونکہ یہ مسجد میں اس حلقہ میں ہیں جو غیر مسلموں کے قبضہ میں ہے اور حکومت ہی ان کی نگران ہے۔