مضامین بشیر (جلد 2) — Page 590
مضامین بشیر ۵۹۰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت کے متعلق بعض سوالات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم صحابی خصوصاً وہ جنہیں حضور کی زندگی میں قادیان جا کر رہنے کا موقع ملا ہو مطلع فرمائیں کہ : - ا۔کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کبھی آخری زمانہ میں حضر کی حالت میں نماز میں امام بنے ؟ آخری زمانہ سے مراد جبکہ قادیان میں احباب کا آنا جانا کثرت سے شروع ہو چکا تھا اور حضر سے یہ مراد ہے کہ جب آپ قادیان میں مقیم ہوں یا کسی لمبے عرصہ کے لئے باہر تشریف لے گئے ہوں اور وہاں مقیم ہوں۔۲۔کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کبھی کسی شخص کا خطبہ نکاح خود پڑھا ؟ میری مراد یہ ہے کہ کیا دعوی کے بعد آپ نے کسی احمدی کا خطبہ نکاح پڑھا ؟۔کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کبھی کسی احمدی کی شادی کے موقع پر اس کی برات میں شریک ہوئے؟ ۴۔کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کبھی کسی احمدی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی؟ ۵۔کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کبھی اپنے اہتمام میں کسی کی دعوت ولیمہ کا انتظام کیا ؟۔کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کبھی کسی کی نماز جنازہ خود پڑھائی ؟ یعنی کیا کبھی آپ خود نماز جنازہ میں امام بنے ؟ ۷۔کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کبھی آخری زمانہ میں اعتکاف بیٹھے؟۔کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کبھی کسی کو سفر کی حالت میں روزہ رکھنے کی اجازت دی؟۔( مطبوعہ الفضل ۲۰ جولائی ۱۹۴۹ء)