مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 41 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 41

مضامین بشیر حضرت امیر المومنین خلیفہ اسی الثانی ایدہ اللہ تعالی دہلی میں دہلی ۹ را کتوبر ( بذریعہ ڈاک ) مسلم لیگ اور کانگرس کا متوقع سمجھوتہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے مگر ابھی بعض تفصیلات میں گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔دعا کرنی چاہئے کہ آخری مرحلہ پر کوئی روک نہ پیدا ہوا ور حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ کی سعی اور روحانی توجہ ہند و مسلمانوں کے لئے ایک مستقل اور با برکت نتیجہ پیدا کرنے کا باعث بن جائے آمین۔آج کچھ رپورٹیں خلاف بھی آرہی ہیں اللہ تعالیٰ حافظ و ناصر ہو۔عرصہ زیر رپورٹ میں سر فیروز خاں صاحب نون سابق ڈیفنس ممبر گورنمنٹ آف انڈیا اور نواب سر احمد سعید خاں صاحب آف چھتاری سابق گورنر یو۔پی حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی ملاقات کے لئے تشریف لائے اور مولانا ابوالکلام صاحب آزاد کے ساتھ بھی حضور کی دوسری ملاقات ہوئی نیز حضور نے ایک پرائیویٹ خط کے ذریعہ مسٹر جناح صدر آل انڈیا مسلم لیگ کو آئندہ کے متعلق بعض مفید تجاویز کی طرف توجہ دلائی۔چونکہ حضرت ام المومنین اطال اللہ ظلہا کا آبائی وطن دتی ہے اس لئے حضرت امیر المومنین ایده اللہ تعالیٰ حضرت اماں جان کے بعض جدی عزیزوں کی ملاقات کیلئے دتی کے قدیم محلہ کو چہ چیلاں میں تشریف لے گئے۔اور اس موقعہ پر دلی کے مشہور صوفی بزرگ اور حضرت اماں جان کے جد امجد حضرت خواجہ میر درد صاحب کا حجرہ بھی دیکھا حضرت خواجہ میر درد صاحب کا وسیع اثر اس سے ظاہر ہے کہ قریباً پونے دوسو سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجود گورنمنٹ آف انڈیا نے نئی دہلی کی ایک سڑک کا نام میر در دروڈ رکھا ہے۔کل شام کو حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی ملاقات کے لئے لنڈن کے دو مشہور روزانہ اخباروں کے انگریز نمائندے جو د تی میں مقیم ہیں حضور کی فرودگاہ میں تشریف لائے اور مختلف قسم کے سوالات کرتے رہے۔دلی کے عریبک کالج (جس میں ایم۔اے تک تعلیم دی جاتی ہے ) کے چار