مضامین بشیر (جلد 2) — Page 508
مضامین بشیر ۵۰۸ قادیان کے دوست خیریت سے ہیں! موجودہ حالات کا مختصر نقشہ ا۔احباب کی اطلاع کے لئے لکھا جاتا ہے کہ جیسا کہ قادیان کی ڈاک سے معلوم ہوتا رہتا ہے، قادیان کے سب دوست خدا کے فضل سے خیریت سے ہیں۔صرف دو دوستوں ( میاں نعمت اللہ صاحب دیہاتی مبلغ اور میاں اللہ رکھا صاحب) کو کچھ دماغی عارضہ ہو گیا تھا مگر اب خدا کے فضل سے افاقہ ہے۔اسی طرح بعض معمر دوستوں کو موتیا بند اتر آیا تھا جن کا گورداسپور کے سول سرجن نے قادیان میں جا کر آپریشن کیا۔دوست ان سب کی صحت یابی کے لئے دعا فرمائیں۔۲۔قادیان کے دوستوں نے حکومت انڈین یونین کو درخواست دی تھی کہ ہم میں سے ہیں کس کو جلسہ ربوہ پاکستان میں شریک ہونے کی اجازت دی جائے اور ہم جلسہ کے بعد قادیان واپس پہنچ جائیں گے مگر حکومت کی طرف سے ان کو کوئی جواب نہیں ملا۔۔ضلع گورداسپور کے بعض افسروں کی زبانی گفتگو اور چٹھیوں سے یہ خطرہ پیدا ہوا تھا کہ وہ حلقہ مسجد مبارک کے بعض مکان غیر مسلم پناہ گزینوں کے لئے خالی کرانا چاہتے ہیں جس پر قادیان کے دوستوں کی طرف سے پُر زور احتجاج کیا گیا اور ابھی تک یہ معاملہ غیر تصفیہ شدہ صورت میں پڑا ہے۔۴۔بعض رپورٹوں سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قادیان میں احمدیوں کے متروکہ مکانوں کے کرائے حسب ذیل صورت میں لگائے گئے ہیں۔مثلاً معلوم ہوا ہے کہ مندرجہ ذیل مکانوں کا کرایہ موجودہ غیر مسلم کرایہ داروں سے بصورت ذیل وصول کیا جا رہا ہے۔(الف) کوٹھی حضرت امیر المؤمنین محلہ دارالا نوار معہ ہر دو کا شیح و متعد دکوارٹرز - / ۳۰ روپے ماہوار۔(ب) کوٹھی خان بہادر چوہدری ابوالہاشم خان صاحب بنگالی مرحوم محلہ دارالانوار ۱۲/۸ ماہوار (ج) کوٹھی با بوا کبر علی صاحب انجینئر مرحوم محلہ دارالعلوم -/ ۱۵ روپے ماہوار (د) کوٹھی میاں ناصر احمد صاحب محلہ دارالا انوار - / ۱۵ روپے ماہوار (ه) کوٹھی چوہدری فتح محمد صاحب سیال معہ ملحقہ کا شیخ محلہ دارالانوار /۱۲ روپے ماہوار