مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 501 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 501

۵۰۱ مضامین بشیر حسن محمد صاحب درویش وفات پاگئے۔میں نے حسن محمد صاحب درویش کے واسطے پرسوں کے الفضل میں دعا کی تحریک شائع کرائی تھی مگر خدا کی تقدیر میں ان کی وفات مقدر ہو چکی تھی۔چنانچہ وہ آج صبح پانچ بجے انتقال کر گئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔مرحوم ایک بہت مخلص نوجوان تھے اور باوجود نا موافق حالات اور بیماری کے خدمت مرکز کی نیت سے قادیان میں ٹھہرے رہے۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت کے سایہ میں جگہ دے اور ان کے پسماندگان کا حامی و ناصر ہو۔آمین یہ بات خوشی کا موجب ہے کہ ان کی اہلیہ اور دوسرے عزیز وفات سے قبل ان کے پاس پہنچ گئے تھے اور مرحوم کو ان کے ساتھ ہوش و حواس میں باتیں کرنے کا موقع مل گیا۔( مطبوعه الفضل ۵ / مارچ ۱۹۴۹ء )