مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 499 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 499

۴۹۹ مضامین بشیر سی تبدیلی کیا کرتا ہوں لیکن افسوس ہے کہ اس قسم کی اصلاح کا موقع مجھے موجودہ حصہ کے متعلق میسر نہیں آیا۔کیونکہ اس وقت لاہور میں میرے پاس ضروری کتابیں موجود نہیں ہیں۔چنانچہ کئی ضروری حوالے ذہن میں آتے ہیں مگر ان کی تلاش کا سامان موجود نہیں ہوتا۔اس لئے جو اصلاح نظر ثانی کے نتیجہ میں ہوسکتی ہے ، وہ افسوس ہے کہ اس وقت میسر نہیں آسکی۔مگر بہر حال جو مواد بھی اس وقت موجود ہے وہ انشاء اللہ تعالیٰ اس جلسہ سالانہ کے موقع پر یا اس کے جلد بعد سیرت خاتم النبیین حصہ سوم جز واول کی صورت میں پیش کر دیا جائے گا۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میری اس ناچیز کوشش کو قبولیت کا شرف عطا کرے اور اسے دنیا کے لئے مفید اور میرے لئے مغفرت کا موجب بنائے۔نیز یہ بھی دعا کریں کہ بقیہ حصہ کی تصنیف کا بھی جلد موقع مل جائے۔وماتوفيقنا الا بالله العظيم نوٹ : - اس تعلق میں خریداری کے متعلق جملہ درخواستیں ناظر صاحب تالیف و تصنیف جو د ہامل بلڈنگ لاہور کے نام آنی چاہئیں۔البتہ اگر تصنیف کے متعلق کوئی مشورہ دینا ہو تو وہ مجھے بھجوادیا جائے۔( مطبوعه الفضل یکم مارچ ۱۹۴۹ء )