مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 492 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 492

مضامین بشیر ۴۹۲ پیش کی جاسکتی ہیں۔جہاں کوئی شخص اس وقت رہ رہا ہو یا اس ضلع کے افسر کے پاس پیش کی جاسکتی ہیں جہاں وہ آئندہ زمین لینا چاہتا ہو۔اس کے متعلق یا د رکھنا چاہیئے کہ یہ تشریح بعد کے فیصلوں کے مطابق درست نہیں رہی۔چنانچہ اب تمام درخواستیں صرف اس ضلع میں اور اس تحصیل میں داخل ہونی چاہئیں جہاں کوئی شخص زمین لینا چاہتا ہو۔ایسی درخواستوں کے وصول کرنے کے لئے عموماً ہر تحصیل میں محکمہ بندو بست کے نائب تحصیلدار مقرر کر دیئے گئے ہیں۔۴۔یہ بات پھر دہرائی جاتی ہے کہ چونکہ طبع شدہ فارم کسی قدر پیچدار ہے اس لئے مقامی کارکنوں اور سمجھدار احمدیوں کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے ناخواندہ یا درخواست کی تفاصیل کو نہ سمجھنے والے زمیندار بھائیوں کو درخواستوں کے بھرنے میں پوری پوری امداد دے کر عنداللہ ماجور ہوں اور فارم کو پڑھ کر اس کے کوائف کو اچھی طرح سمجھ لیں۔یہ فارم ایک آنہ میں ہر ضلع میں ملتا ہے۔نوٹ : - قادیان اور اس کے ملحقہ دیہات سے آئے ہوئے دوستوں کے متعلق ۲ فروری کے الفضل میں مخصوص طور پر علیحدہ تفصیلی اعلان کیا جا چکا ہے۔اس کی پابندی ہونی چاہیئے۔گو اوپر کی تفصیلی ہدایات انہیں بھی مدنظر رکھنی چاہئیں۔قادیان اور منگل، بھینی ، کھارا، کے متعلق یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ وہاں کی جائیداد کوئی احمدی دوست کسی غیر مسلم کے پاس فروخت نہ کریں اور نہ ہی اس کا مستقل تبادلہ کریں لیکن اس جائیداد کے مقابل پر پروویژنل الائمنٹ کرائی جاسکتی ہے اور اس غرض کے لئے مقرر شدہ فارم میں تشریح مطالبہ کے الفاظ کے آگے بصورت پر وویژنل الائمنٹ کے الفاظ لکھ دیئے جائیں۔( مطبوعه الفضل ۱۵ر فروری ۱۹۴۹ء)