مضامین بشیر (جلد 2) — Page 487
۴۸۷ مضامین بشیر احمدی تاجر صاحبان توجہ فرمائیں قادیان سے اطلاع آئی ہے کہ وہاں بنولہ بناسپتی گھی اور نمک وغیرہ کی ضرورت رہتی ہے نہ صرف اپنے دوستوں کے استعمال کے لئے بلکہ اس غرض سے بھی کہ وہ اس قسم کا مال تاجرانہ طور پر رکھ کر اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔کیونکہ اس وقت ان کے گزارہ کی قادیان میں کوئی صورت نہیں۔سولائل پور و منٹگمری۔اوکاڑہ دیکھیوڑہ وغیرہ کے جو دوست ان چیزوں کا کاروبار کرتے ہوں اور وہ ان کی برآمد کا قانونی پرمٹ حاصل کر سکیں وہ اس بارہ میں مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل امیر جماعت احمد یہ دار ا مسیح قادیان ضلع گورداسپور کے ساتھ خط و کتابت کریں اور کاروباری اصول پر معاملہ طے کرلیں۔( مطبوعه الفضل ۱۱ر فروری ۱۹۴۹ء)