مضامین بشیر (جلد 2) — Page 472
مضامین بشیر ۴۷۲ شروع کر کے حکومت اور پبلک دونوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کرے۔جن امور کی طرف خصوصیت کے ساتھ توجہ کی ضرورت ہے ، وہ میرے خیال میں یہ ہیں :- ا۔انتخاب کی مہم لڑنے کے لئے ایک واقف کار اور دیانت دار اور چوکس اور محنتی اور بااثر مرکزی افسر مقرر کیا جائے جو اس سارے کام کا انچارج ہو اور اس کے ساتھ مشورہ کے لئے دو یا تین سمجھدار واقف کا روں کی کمیٹی مقرر کر دی جائے۔۲۔اس مرکزی افسر کے ماتحت ریاست جموں اور کشمیر کے ہر ضلع اور ہر تحصیل اور ہر تھانہ میں ضلع وار اور تحصیل وار اور تھانہ وار افسر مقرر کئے جائیں جو اپنے اپنے علاقہ میں کام کے ذمہ دار ہوں اور اپنے علاقہ کے ہر شہر اور ہر قصبہ اور ہر گاؤں کے ساتھ براہ راست ملاپ پیدا کریں اور ان کے ماتحت ہرگاؤں میں مقامی افسر بھی مقرر ہوں اور اس طرح تنظیم کا ایک وسیع جال سارے علاقہ میں پھیلا دیا جائے۔۳۔پاکستان میں آئے ہوئے کشمیری پناہ گزینوں کو ضبط میں لانے اور ان کی فہرستیں بنانے اور انہیں وقت پر اکٹھا کرنے کے لئے مرکزی افسر کے ماتحت ایک علیحدہ افسر مقرر کیا جائے جس کے ما تحت حسب ضرورت علاقہ وارافسر مقرر کئے جائیں۔۔رائے دہندگان کی فہرست کی تیاری ایک بڑا بھاری اور نہایت اہم کام ہے۔اس کام پر ایسے آدمی مقرر کئے جائیں جو اس کام کے واقف اور تجربہ کار ہوں۔وہ نہ صرف فہرست ووٹران کو مکمل صورت میں تیار کرائیں تا کہ کوئی شخص جو ووٹر بن سکتا ہے باہر نہ رہ جائے بلکہ فہرست کی ہر تفصیل کو بھی چیک کر کے اس کی صحت کے متعلق پوری پوری تسلی کر لیں کیونکہ بسا اوقات غلط اندراج کی وجہ سے صحیح ووٹ بھی ضائع ہو جایا کرتی ہے۔کام کرنے والوں کو یا درکھنا چاہیئے کہ ایک ایک ووٹ بے انتہا قیمت رکھتی ہے اور اس قیمت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے کہ جب فیصلہ کا دارو مدار آخری ووٹ پر آجاتا ہے۔ووٹروں کی فہرست کا متعلقہ حصہ ہر کارکن کے پاس موجود رہنا چاہیئے۔اس غرض کے لئے حسب ضرورت اپنی فہرستیں چھپوائی جاسکتی ہیں۔۵۔ریاست جموں و کشمیر کے مختلف ضلعوں اور مختلف تحصیلوں اور مختلف حلقوں کے تفصیلی نقشے تیار کرائے جائیں جن میں ہر شہر اور ہر قصبہ اور ہر گاؤں دکھایا جائے تا کہ وقت پر کوئی بستی نظر انداز نہ ہو سکے اور ایسے نقشوں میں رستے اور پل بھی دکھائے جائیں اور ان نقشوں کی کا پیاں سب متعلقہ افسروں کے پاس موجود ہیں۔بعض مقامی واقف کار مخصوص طور پر اس ڈیوٹی پر مقرر کئے جائیں کہ وہ فریق ثانی کے