مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 457 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 457

۴۵۷ مضامین بشیر درخت کی جڑیں دماغ کی نسبت دل میں زیادہ جاگزیں ہوتی ہیں اور علم اور بصیرت رکھتے ہوئے بھی ان کی طبیعت میں محبت اور جذبات کا غلبہ رہتا ہے۔بہر حال ہمیں ان دونوں وفات پانے والے دوستوں کی وفات کا بہت صدمہ ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں بلند مقام پر جگہ دے اور ان کے بچوں اور دیگر پسماندگان کا حافظ و ناصر ہو۔ملک صاحب مرحوم کو یہ خصوصیت بھی حاصل ہوئی کہ ایک ہی وقت میں ان کے دو نو جوان بچے خدمت دین کے لئے سمندر پار گئے ہوئے ہیں اور حقیقتاً یہ ایک بڑی بھاری سعادت ہے بلکہ حق یہ ہے کہ : اس سعادت بزور بازو بخشد خدائے نیست بخشنده ( مطبوعه الفضل ۲۴ / دسمبر ۱۹۴۸ء)