مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 424 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 424

مضامین بشیر ۴۲۴ فسادات سے شروع ہوا اور ایک حد تک اب تک چل رہا ہے۔(۳) ان مشکلات کے باوجود ان کا انتہائی صبر و استقلال کے ساتھ قادیان میں بیٹھے رہنا اور اپنے مقدس مقامات کو نہ چھوڑ ناحتی کہ اس غیر معمولی صبر و استقلال کو دیکھ کر بعض اوقات ان پر ظلم و تشدد کرنے والے لوگ بھی شرما جاتے ہیں۔(۴) قادیان کی پرانی غیر مسلم آبادی پر جماعت احمدیہ کے حسن سلوک کا اچھا اثر جو قادیان میں جماعت کے طاقت کے زمانہ سے لے کر موجودہ کمزوری کے زمانہ تک یکساں قابل تعریف رہا ہے۔الْفَضْلُ مَا شَهِدَتْ بِهِ الْأَعْدَاءُ مطبوعه الفضل ۴ / دسمبر ۱۹۴۸ء)