مضامین بشیر (جلد 2) — Page 404
مضامین بشیر ۴۰۴ ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز پرلیس کے نمائیندوں کے ساتھ ربوہ کے میدان میں کھڑے ہیں۔اس تصویر کو دیکھ کر قادیان کے درویشوں کو بے انتہا خوشی ہوئی اور ساتھ ہی کئی قسم کی یادیں تازہ ہو کر رفت کے جذبات بھی پیدا ہوئے۔میں نے قادیان میں ربوہ کی بعض اور تصویر میں بھی بھجوائی ہیں۔جیسا کہ میں گزشتہ رپورٹ میں لکھ چکا ہوں قادیان میں حکومت مشرقی پنجاب کے مختلف افسر جاتے رہتے ہیں اور ہمارے دوستوں کو ملنے کے لئے دار اسیح میں بھی جاتے ہیں۔چنانچہ اس ہفتہ گورداسپور کے نئے سول سرجن صاحب جن کا نام با وا ہرنام سنگھ ہے قادیان گئے۔اور جماعت احمد یہ کی ڈسپنسری کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔اس ڈسپنسری کے انچارج ڈاکٹر بشیر احمد صاحب ہیں۔ڈاکٹر صاحب نے انہیں بتایا کہ قادیان کے احمدیوں میں بعض ایسے مریض ہیں جن کے علاج کا انتظام ان کے پاس موجود نہیں مثلاً بعض موتیا بند کے مریض ہیں جن کے آپریشن کا انتظام موجود نہیں۔سول سرجن صاحب نے وعدہ کیا کہ وہ اس کے لئے کوئی انتظام کریں گے۔یہ سول سرجن خانیوال میں عزیزم مرزا مظفر احمد کے ساتھ رہ چکے ہیں۔ہماری ڈسپینسری میں کئی غیر مسلم بھی علاج کے لئے آتے رہتے ہیں۔حالانکہ گورنمنٹ کا مقامی ہسپتال موجود ہے۔اسی طرح اس ہفتہ میں گورداسپور کے نئے انسپکٹر سی۔آئی۔ڈی قمر گوپال صاحب بھی قادیان گئے اور ہمارے دوستوں کے ساتھ مل کر مختلف سوالات پوچھتے رہے۔اسی طرح اس ہفتہ میں گورداسپور کے ڈسٹرکٹ پیلٹی آفیسر مسٹر من موہن آنند بھی قادیان گئے اور بعض شکایات سن کر کہنے لگے کہ قادیان کا کیس ابھی تک دہلی کی سنٹرل حکومت کے پاس ہے۔اس لئے مشرقی پنجاب کی حکومت کو اس میں زیادہ دخل دینے کا حق نہیں ہے۔سنٹر سے ہی ان باتوں کا فیصلہ ہوگا۔قادیان میں انشاء اللہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی دسمبر کے آخری ہفتہ میں جلسہ سالانہ منعقد ہوگا۔جس کے لئے ہمارے قادیان کے دوست پروگرام مرتب کر رہے ہیں اور انہوں نے حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ سے بھی درخواست کی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح حضور بھی کوئی مختصر مضمون یا پیغام لکھ کر ارسال فرما دیں۔تاکہ قادیان والوں کے لئے از دیا دایمان اور تقویت قلوب اور دماغی تنویر کا موجب ہو۔قادیان کے دوست خدا کے فضل سے حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ دینی پروگرام پر پوری طرح کار بند ہیں۔جو درس و تدریس اور نفلی روزوں اور دعاؤں اور وقار عمل وغیرہ پر مشتمل ہے۔قادیان کے بعض دوست بیمار ہیں۔ان کے لئے دعا کی درخواست ہے۔( مطبوعه الفضل ۱۸/ نومبر ۱۹۴۸ء)